• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اہلیہ پر کوئی دباؤ نہیں، وہ میری بیوی سے قبل ایمن خان ہیں، منیب بٹ

شائع October 28, 2021
اہلیہ اپنی مرضی سے اسکرین سے دور ہیں، اداکار—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اہلیہ اپنی مرضی سے اسکرین سے دور ہیں، اداکار—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ایمن خان اپنی مرضی سے اسکرین سے دور ہیں جب کہ انہوں نے ان پر کسی حوالے سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔

ایمن خان اور منیب بٹ نے نومبر 2018 میں شادی کی اور ان کے ہاں اگست 2019 میں بیٹی امل خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا جاتا ہے اور دونوں ہی شوبز انڈسٹری میں مقبول ہیں لیکن شادی کے بعد ایمن خان کو ماضی کے مقابلے میں اسکرین پر کم دیکھا جانے لگا ہے۔

شادی کے بعد جلد ہی بچی کی پیدائش اور اس کی پرورش کی وجہ سے ممکنہ طور پر ایمن خان اسکرین سے کچھ دور ہیں لیکن یہ چہ مگوئیاں بھی ہوتی رہتی ہیں کہ انہیں شوہر نے کام سے روک رکھا ہے۔

تاہم حال ہی میں منیب بٹ نے ’بی بی سی اردو‘ کو دیے گئے انٹرویو میں واضح کیا کہ انہوں نے اہلیہ کو کام کرنے سے نہیں روکا اور نہ ہی اس حوالے سے ان کا بیوی پر کوئی دباؤ ہے بلکہ اسکرین سے دوری کا فیصلہ خود ایمن خان کا اپنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے آج تک بیوی نہ کبھی یہ کہا کہ وہ کام کریں اور نہ ہی یہ کہا کہ وہ کام نہ کریں بلکہ وہ اہلیہ کے ہر فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

منیب بٹ کے مطابق بطور شوہر ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اہلیہ کی بات مانیں اور باہمی رضامندی کے ساتھ چلیں مگر یہ بھی سچ ہے کہ وہ اہلیہ پر کسی طرح کا کوئی دباؤ نہیں رکھتے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ ایمن خان کے اپنے فیصلوں کی وجہ سے لوگ انہیں ولن سمجھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایمن خان اور منیب بٹ نے نکاح کرلیا

انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی سالی منال خان کی حال ہی میں ہونے والی شادی پر بھی بات کی اور کہا کہ لوگ منال اور احسن محسن کا موازنہ ان سے اور ایمن خان سے کرتے ہیں جو درست نہیں۔

احسن محسن اکرام کا خود سے موازنہ کرنے پر منیب بٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر تین میں سے ایک شخص کی عادت ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کے گھروں اور معاملات میں دخل اندازی کرکے آگ لگائے۔

ایمن خان اور منیب بٹ نے نومبر 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ایمن خان اور منیب بٹ نے نومبر 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

منیب بٹ نے انٹرویو کے دوران ڈراموں میں مرد حضرات کو کم مواقع یا کم کردار دیے جانے کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ اس بات میں کسی حد تک سچائی ہے کہ ڈراموں میں مرد حضرات کے کردار کم ہوتے ہیں یا انہیں اہم کردار نہیں دیے جاتے۔

اداکار نے دلیل دی چوں کہ ڈرامے زیادہ تر خواتین دیکھتی ہیں، اس لیے ڈراموں میں خواتین کے کردار زیادہ ہوتے ہیں اور ان ہی کے کردار اہم بھی ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر بیٹی کی پیدائش

منیب بٹ کے مطابق چوں کہ پاکستان میں زیادہ تر خواتین ہی ڈرامے دیکھتی ہیں، اس لیے ہر اداکار کی 10 میں سے 8 مداح خواتین ہوتی ہیں۔

انہوں نے اپنے حد سے زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرنے پر بھی بات کی اور دعویٰ کیا کہ وہ جیسے سوشل میڈیا پر ہیں، ویسے ہی حقیقی زندگی میں بھی ہیں اور دکھاوا پسند نہیں کرتے۔

منیب بٹ نے یہ بھی بتایا کہ سوشل میڈیا پر اداکاروں کی کسی بات کو بہانا بنا کر انہیں ٹارگٹ بنایا جاتا ہے، کیوں کہ اداکار سب سے آسان ہدف ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024