• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی ٹی اے نے ٹیلی کام صارفین کی سہولت کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی

شائع October 28, 2021
ہ ایپ اینڈرائیڈ (گوگل پلے) اور آئی او ایس (ایپل ایپ اسٹور) پر دستیاب ہے—فائل فوٹو:پی ٹی اے
ہ ایپ اینڈرائیڈ (گوگل پلے) اور آئی او ایس (ایپل ایپ اسٹور) پر دستیاب ہے—فائل فوٹو:پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے، صارف دوست کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) موبائل ایپلیکیشن متعارف کردیا۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ ایپ اینڈرائیڈ (گوگل پلے) اور آئی او ایس (ایپل ایپ اسٹور) پر دستیاب ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق صارف دوست موبائل ایپ کا مقصد عوام کو ٹیلی کام سروس سے متعلق شکایات درج کرانے میں آسانی اور سہولت فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: آپریٹرز صارفین کیلئے 'غیراخلاقی' مواد کو ناقابل رسائی بنائیں، پی ٹی اے

اعلامیے کے مطابق اس ایپ کے ذریعے صارفین ٹیلی کام سروسز، موبائل رجسٹریشن/ ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم، ویب مواد کی رپورٹنگ اور چوری شدہ فون بلاکنگ وغیرہ سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں یہ ایپ صارف کو اپنی شکایات کو ٹریک کرنے اور شکایت کے حل پر رائے دینے کی بھی اجازت دیتی ہے۔

ساتھ ہی اس ایپ میں صارفین کی آگاہی اور بہتر تفہیم کے لیے مختلف مسائل پر اکثر پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر پابندی: پی ٹی اے کو معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کی ہدایت

پی ٹی اے کے مطابق سی ایم ایس ایپ کا اجرا اتھارٹی کی جانب سے صارفین کی ضروریات کے بارے میں گہری سمجھ اور ترقی پسند حل کی فراہمی کو ظاہر کرتا ہے۔

صارفین پی ٹی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) ویب انٹرفیس کے ذریعے یا پی ٹی اے کے کنزیومر سپورٹ سینٹر کے ٹال فری نمبر کے ذریعے بھی اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024