• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکارہ غنا علی کا شادی شدہ شخص سے شادی کا اعتراف

شائع October 28, 2021
اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ غنا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پہلے سے ہی شادی شدہ شخص سے شادی کی اور انہیں اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

غنا علی نے رواں برس مئی کے وسط میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عمیر گلزار سے شادی کی تھی۔

اداکارہ کی شادی کے فوری بعد ہی ان پر سوشل میڈیا پر الزامات لگائے گئے تھے کہ انہوں نے پہلے سے ہی شادی شدہ اور ایک بچے کے والد سے پیسوں کی خاطر شادی کی۔

تاہم اداکارہ نے ایسے الزامات پر کوئی واضح جواب نہیں دیا تھا لیکن اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ یہ سچ ہے کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ تھے، تاہم ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ اب انہوں نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ غنا علی کا 'نئی زندگی' کا آغاز

حال ہی میں غنا علی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے اور ان سے شادی شدہ شخص سے شادی سے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے سن رکھا ہے کہ اداکارہ نے شادی شدہ شخص سے دوسری شادی کی، کیا یہ سچ ہے اور یہ بھی بتائیں کہ کیا اب بھی پہلی اہلیہ ان کے ساتھ ہیں؟

اداکارہ نے تصدیق کی کہ ان کے شوہر کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے تصدیق کی کہ ان کے شوہر کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: انسٹاگرام

مداح کے سوال پر غنا علی نے مختصر جواب دیا کہ ان کے شوہر نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی، انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان سے شادی کے بعد ان کے شوہر کی طلاق ہوئی یا پہلے سے ہی طلاق ہوچکی تھی۔

اسی طرح ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آخر انہوں نے شادی شدہ شخص سے ہی شادی کیوں کی؟

مزید پڑھیں: غنا علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

مداح کے سوال پر غنا علی نے جواب دیا کہ کیوں کہ وہ ان کی قسمت میں لکھے ہوئے تھے اور یہ کہ عمیر گلزار بہت ہی پیارے انسان ہیں، جن سے شادی کرنے پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں۔

حالیہ جوابات سے قبل غنا علی نے ماضی میں شوہر کے دولت مند ہونے سے متعلق بھی مداحوں کے الزامات پر وضاحت کی تھی اور کہا تھا کہ ان کے میاں بہت زیادہ امیر نہیں ہیں۔

اداکارہ نے شادی شدہ شخص سے شادی کرنے کا سبب بھی بتایا—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے شادی شدہ شخص سے شادی کرنے کا سبب بھی بتایا—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: انسٹاگرام

غنا علی شادی کے بعد شوہر عمیر گلزار کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اور ان کے شوہر کے بھاری بھر کم ہونے کی وجہ سے انسٹاگرام پر ان کے لیے نامناسب زبان بھی استعمال کی جاتی رہی ہے، جس پر اداکارہ لوگوں کو کرارے جوابات بھی دیتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غنا علی اداکاروں کے کام کی غیر ملکی پیش کش سے متعلق انکشافات کرنے پر نالاں

شادی کے 4 ماہ بعد گزشتہ ماہ ستمبر کے آخر میں غنا علی نے تصدیق کی تھی کہ وہ امید سے ہیں اور ان کے پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکارہ کی جانب سے حاملہ ہونے کی تصدیق کیے جانے کے بعد وہ ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024