• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

تائیوان کو اقوامِ متحدہ میں شامل ہونے کا کوئی حق نہیں، چین

شائع October 28, 2021
تائیوان کے وزیر خارجہ جوزف وو نے امریکا کی حمایت پر اس کا شکریہ ادا کیا—فائل فوٹو: رائٹرز
تائیوان کے وزیر خارجہ جوزف وو نے امریکا کی حمایت پر اس کا شکریہ ادا کیا—فائل فوٹو: رائٹرز

چین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تائیوان کو اقوامِ متحدہ میں شمولیت اختیار کرنے کوئی حق نہیں ہے۔

چین کا یہ بیان امریکا کی جانب سے جمہوری جزیرے کی عالمی ادارے میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کے مطالبے سے بڑھنے والی کشیدگی کے بعد سامنے آیا۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بیجنگ کو نشست دینے اور تائی پے کو باہر نکالنے کے 50 سال برس مکمل ہونے پر ایک بیان میں امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ تائیوان کو عالمی سطح پر تیزی سے خارج کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکا اس کا دفاع کرے گا، بائیڈن

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ایسے میں جب عالمی برادری کو بے مثال اور متعدد پیچیدہ عالمی مسائل کا سامنا ہے، یہ تمام اسٹیٹ ہولڈرز کے لیے اہم ہے کہ ان مسائل کے حل میں مدد کریں جب میں تائیوان میں بسنے والے 2 کروڑ 40 لاکھ افراد بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے نظام میں تائیوان کی بامعنی شرکت کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک عملی مسئلہ ہے۔

امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے کہا کہ اسی لیے ہم اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کے نظام اور بین الاقوامی برادری میں تائیوان کی مضبوط، بامعنی شرکت کی حمایت میں ہمارا ساتھ دیں۔

چین تائیوان کو ایک ایسا صوبہ سمجھتا ہے جس کے دوبارہ اتحاد کا انتظار ہے اور اگر ضرورت پڑی تو اس کے لیے طاقت کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: چینی صدر کا تائیوان میں صورتحال ’سنگین اور پیچیدہ‘ ہونے کا انتباہ

چنانچہ اٹونی بلنکن کے بیان کے ردِ عمل میں چین کے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا کہ تائیوان حکومت کی عالمی سیاسی اسٹیج پر کوئی جگہ نہیں ہے۔

بیجنگ میں دفتر برائے امورِ تائیوان کے ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کا اقوامِ متحدہ میں شمولیت اختیار کرنے کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ایک بین الاقوامی حکومتی تنظیم ہے جو خودمختار ریاستوں پر مشتمل ہے جبکہ تائیوان چین کا ایک حصہ ہے۔

امریکا طویل عرصے سے تائیوان کو اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین-تائیوان تنازع: چین کے آگے نہیں جھکیں گے، تائیوانی صدر

دوسری جانب تائیوان کے وزیر خارجہ جوزف وو نے امریکا کی حمایت پر اس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اسے بہت سراہتے ہیں۔

پراگ کے سرکاری دورے کے موقع پر جوزف وو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی تنظیم میں اپنے حقوق کے لیے لڑائی لڑتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے آبنائے تائیوان میں مسلسل فوجی دستے بھیجنے سے صورتحال مزید خراب ہورہی ہے، ہم اپنے دفاع کے لیے پر عزم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024