در فشاں کو انگریز کلاس فیلو نے شادی کی پیش کش کی تھی؟

شائع October 27, 2021
پروگرام کے دوران درفشاں نے بھی عفان وحید کا ایک راز عیاں کیا—اسکرین شاٹ
پروگرام کے دوران درفشاں نے بھی عفان وحید کا ایک راز عیاں کیا—اسکرین شاٹ

مقبول اداکار عفان وحید نے انکشاف کیا ہے کہ ابھرتی ہوئی اداکارہ در فشاں کو زمانہ طالب علمی کے دوران ایک انگریز نے شادی کی پیش کش کی تھی۔

در فشاں اور عفان وحید حال ہی میں احسن خان شو ’ٹائم آؤٹ ود احسن‘ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے اپنے والے ڈراموں سمیت شوبز زندگی اور ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی جب کہ دونوں نے ایک دوسرے کے رازوں سے پردہ بھی اٹھایا۔

پروگرام کے دوران عفان وحید نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کا فوری شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن وہ چند سال بعد اس پر سوچیں گے۔

شو میں بات کرتے ہوئے در فشاں نے بھی شادی پر بات کی اور بتایا کہ والدین کی جانب سے ان پر فی الحال شادی کا کوئی دباؤ نہیں۔

درفشاں کو کلاس فیلو گورے نے شادی کی پیش کش کی تھی—اسکرین شاٹ
درفشاں کو کلاس فیلو گورے نے شادی کی پیش کش کی تھی—اسکرین شاٹ

انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان کھلی ذہنیت کا مالک ہے، ان کے والدین ان کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں اور شادی سے متعلق سوالات نہیں کرتے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے ہی اداکاری کا شوق رکھتی تھیں مگر والدین انہیں سی ایس ایس افسر دیکھنا چاہتے تھے۔

درفشاں نے بتایا کہ انہوں نے قانون کی تعلیم بیرون ملک سے حاصل کی، جس کے فوری بعد آکر انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا اور وہ لاہور سے کراچی منتقل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسمانی نمائش پر مبنی کوئی کردار نہیں کروں گی، در فشاں

پروگرام کے میزبان کی جانب سے ماہرہ خان سے مشابہ قرار دیے جانے پر درفشاں نے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ماہرہ خان جیسی اداکارہ جیسا کہا جاتا ہے۔

انہوں نے ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت حسین ہیں۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں عفان وحید اور درفشاں نے ایک دوسرے کے اہم رازوں سے پردہ بھی اٹھایا۔

عفان وحید نے انکشاف کیا کہ درفشاں جب لندن میں زیر تعلیم تھیں تو انہیں ایک گورے کلاس فیلو نے شادی کی پیش کش کی تھی اور اداکارہ نے کچھ وقت کے لیے اس پیش کش کو سنجیدہ بھی لیا تھا۔

عفان وحید کا حال ہی میں بریک اپ ہوا ہے—اسکرین شاٹ
عفان وحید کا حال ہی میں بریک اپ ہوا ہے—اسکرین شاٹ

عفان وحید کی جانب سے راز عیاں کرنے پر درفشاں ہنس پڑیں اور پھر احسن خان کے پوچھنے پر بتایا کہ اس وقت ان کی عمر 19 سال تھی۔

مزید پڑھیں: عفان وحید نے پہلی بار طلاق کے بارے میں سب کچھ بتادیا

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے گورے کو اس لیے منع کردیا کہ انہوں نے سوچا کہ اگر وہ ایسا کریں گی تو ان کی والدہ انہیں کیا کہیں گی؟

اسی سیگمنٹ میں در فشاں نے بھی عفان وحید کا ایک راز عیاں کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کچھ مہینے قبل ہی اداکار کا گرل فرینڈ سے بریک اپ ہوا ہے۔

اداکارہ نے خواتین کو مخاطب ہوتے کہا کہ عفان وحید ان دنوں سنگل ہیں اور وہ کسی سے بھی رشتہ جوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

پروگرام کے دوران دونوں نے اعتراف کیا کہ اب شوبز انڈسٹری ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے اور معیاری کام بھی ہو رہا ہے، ساتھ ہی درفشاں نے شکوہ بھی کیا کہ انہیں اکثر رونے دھونے کے کرداروں کی پیش کش کی جاتی ہے۔

پروگرام کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کے رازوں سے پردہ اٹھایا—اسکرین شاٹ
پروگرام کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کے رازوں سے پردہ اٹھایا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025