• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کترینہ کیف اور وِکی کوشل دسمبر میں شادی کریں گے؟

شائع October 27, 2021
کترینہ کیف اور وکی کوشل ان دنوں اپنی شادی کی تقریب کی تیاری کر رہے ہیں—فائل فوٹوز: انسٹاگرام
کترینہ کیف اور وکی کوشل ان دنوں اپنی شادی کی تقریب کی تیاری کر رہے ہیں—فائل فوٹوز: انسٹاگرام

بولی وڈ میں ’بار بی ڈول‘ کہلائی جانے والی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ رواں برس دسمبر میں شادی کرلیں گے۔

بھارتی میڈیا میں ویسے بھی گزشتہ دو سال سے کترینہ کیف کے تعلقات، منگنی اور شادی سے متعلق چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں ہروش وردھن کپور نے ان سے متعلق نئی بات کہہ کر سب کو حیران کردیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں برس دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل ان دنوں اپنی شادی کی تقریب کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: انیل کپور کے بیٹے کا کترینہ کیف کے تعلقات سے متعلق انکشاف

انہوں نے کہا کہ ’ان کی شادی کے ملبوسات ہندوستانی ڈیزائنر سبیاسچی کی جانب سے تیار کیے جارہے ہیں‘۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ’وہ فی الحال ابھی کپڑوں کا انتخاب کر رہے ہیں، کترینہ نے اپنے جوڑے کے لیے را سلک کا انتخاب کیا ہے، جس سے لہنگا تیار ہوگا‘۔

وکی کوشل اور کترینہ کیف کے تعلقات کی خبریں چند سال سے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
وکی کوشل اور کترینہ کیف کے تعلقات کی خبریں چند سال سے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا کہ دونوں کی شادی نومبر- دسمبر میں ہوگی۔

دوسری جانب ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کے ایک بڑے اخبار کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں برس دسمبر میں شادی کریں گے۔

گزشتہ دنوں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ایک تقریب میں منگنی کرلی۔

کترینہ کی ٹیم نے فوری طور پر منگنی کی رپورٹس کو مسترد کردیا تھا اور اس افواہ کا ذمہ دار پاپارازی کو ٹہھرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حیران ہوں کہ کترینہ کیف مجھ سے واقف ہیں، وکی کوشل

دوسری جانب وِکی کوشل کا کہنا تھا کہ یہ سب افواہیں ہیں جو میڈیا میں پھیلائی گئیں، میں بہت جلد منگنی کروں گا، اس کیلئے صحیح وقت کا انتظار کر رہا ہوں، منگنی کی اطلاع سب کو مل جائے گی۔

انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے محبت کا اعتراف نہیں کیا—فائل فوٹوز: انسٹاگرام
انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے محبت کا اعتراف نہیں کیا—فائل فوٹوز: انسٹاگرام

خیال رہے کہ رواں برس جون میں انیل کپور کے بیٹے اداکار ہرش وردھن کپور نے کترینہ کیف کے تعلقات کے حوالے سے انکشاف کرکے تہلکہ مچا دیا تھا۔

ایک پروگرام میں شرکت کے دوران انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان تعلقات کی خبریں غلط نہیں ہیں بلکہ وہ درست ہیں۔

انہوں نے مختصر جواب دیا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے درمیان تعلقات ہیں اور وہ ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں لیکن انہوں نے اس ضمن میں مزید گفتگو نہیں کی۔

مزید پڑھیں: کترینہ کیف سمیت 3 بولی وڈ فنکاروں میں کووڈ 19 کی تشخیص

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہی ہیں لیکن خود انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے محبت کا اعتراف نہیں کیا۔

وکی کوشل سے قبل کافی عرصے تک کترینہ کیف کا نام چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ جوڑا جاتا رہا — فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
وکی کوشل سے قبل کافی عرصے تک کترینہ کیف کا نام چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ جوڑا جاتا رہا — فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

ماضی میں اگرچہ دونوں اداکار ایک دوسرے کی تعریفیں کرنے سمیت ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کر چکے ہیں اور دونوں کو کچھ ایوارڈز تقریبات میں ایک ساتھ پرفارمنس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

تاہم دونوں نے کبھی کھل کر ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کا اعتراف نہیں کیا۔

وکی کوشل سے قبل کافی عرصے تک کترینہ کیف کا نام چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ جوڑا جاتا رہا جب کہ اس سے قبل ان کا نام بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Bhola Oct 28, 2021 09:54am
Merage ...

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024