• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ ایک لاکھ 24 ہزار 200روپے کا ہوگیا

شائع October 27, 2021 اپ ڈیٹ October 28, 2021
اگست 2020 میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچی تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی
اگست 2020 میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچی تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں سونے کی قیمت فی تولہ 7 ہزار 800 روپے کم ہوگئی۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 800 روپے کم ہوئی، جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 32 ہزار روپے پر پہنچ گئی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تاجروں کا کہنا تھا کہ حالیہ چند سالوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی لیکن اس کے بعد سونا مسلسل تاریخ کی بلند ترین قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

اگست 2020 میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچی تھی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک دن میں 4800 روپے کا اضافہ

تاہم اس کے بعد سونے کی قیمت میں بتدریج کمی دیکھی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 200 روپے تھی۔

تاجروں نے سونے کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کو ٹھہرایا جبکہ اس دوران دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

نتیجتاً ملک میں صارفین سونے کی خریداری کے عوض بھاری رقم ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں 1100 روپے اضافہ

تاجروں کا کہنا تھا کہ ’آپ اعداد و شمار سے اس صورتحال کو بہتر طریقے سے سمجھ سکتے ہیں کہ یکم اکتوبر 2021 سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 18 ہزار 500 روپے اضافہ ہوچکا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا اضافہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024