• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اس تصویر میں موجود عجیب گڑبڑ کو پکڑ سکتے ہیں؟

شائع October 26, 2021 اپ ڈیٹ October 27, 2021
— فوٹو بشکریہ ریڈیٹ
— فوٹو بشکریہ ریڈیٹ

اوپر موجود تصویر کو چند لمحات کے لیے دیکھیں اور غور کریں آپ کو اس میں کیا چیز غیرمعمولی یا عام فہم سے ہٹ کر نظر آرہی ہے؟

درحقیقت اس تصویر نے انٹرنیٹ پر متعدد افراد کے ذہنوں کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔

ایک ویب سائٹ ریڈیٹ میں اسے کچھ عرصے پہلے پوسٹ کیا گیا تھا اور جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں لوگ کسی بس اسٹاپ پر کھڑے ہیں مگر پھر بھی اس میں ایک گڑبڑ یا غیرمعمولی چیز چھپی ہوئی ہے۔

کیا آپ نے اسے دیکھا؟

اگر نہیں تو چلیں ہم بتا دیتے ہیں، یعنی تصویر کو غور سے دیکھیں، خاص طور پر تصویر کے درمیان میں۔

آپ دیکھیں گے کہ وہاں کسی کا سایہ تو نظر آرہا ہے مگر وہ شخص نہیں جس کا سایہ وہاں ہے۔

اب یہ کیسے ہوا یہ تو واضح نہیں مگر بظاہر یہ فوٹو شاپ کا کمال لگتا ہے۔

اس طرح کے تصویری معمے اکثر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں اور روزانہ ہی کوئی نہ کوئی پہیلی سامنے آجاتی ہے۔

فوٹو بشکریہ ریڈیٹ
فوٹو بشکریہ ریڈیٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024