• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، یورپی سفیر

شائع October 25, 2021
ان کا کہنا تھا کہ ای یو، افغانستان کے مختلف شعبہ جات میں امن اور بہتری چاہتا ہے— اینڈرولا کمینارا ٹوئٹر
ان کا کہنا تھا کہ ای یو، افغانستان کے مختلف شعبہ جات میں امن اور بہتری چاہتا ہے— اینڈرولا کمینارا ٹوئٹر

یورپی یونین (ای یو) کی سفیر اینڈرولا کمینارا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی کی حکمت عملی کے منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اینڈرولا کمینارا کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں میں بلاک کے رکن ممالک کے لیے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور مستقبل میں اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس میں توسیع دو سالہ کارکردگی سے مشروط ہے، یورپی یونین

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین، بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے مالیاتی تعاون کو وسعت دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم بلوچستان کے ان شعبوں میں کام کررہے ہیں جہاں مزید کام کی ضرورت ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ای یو، اقوام متحدہ کے کنونشنز کا نفاذ چاہتا ہے جس میں پاکستان کی جانب سے اظہار خیال کی آزادی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم پاکستان میں آزادی اظہار رائے کے حالات کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: اے ڈی بی اور یورپی یونین کی افغانستان سے شہریوں کے انخلا کیلئے پاکستان سے درخواست

ایک اور سوال کے جواب میں اینڈورلا کمینارا کا کہنا تھا کہ یورپی یونین، افغانستان کے مختلف شعبہ جات میں امن اور بہتری چاہتا ہے اور ’ہم اقوام متحدہ کے نظام کے تحت اپنے مقصد حاصل کرنے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے نئی افغان حکومت کو اب تک تسلیم نہیں کیا لیکن ہم مختلف وجوہات کی بنا پر طالبان سے رابطے میں ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ضرورت مند افغان شہریوں کو انسانی امداد فراہم کرنا چاہتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024