• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پنجاب: ڈینگی وائرس کے 459 نئے کیسز رپورٹ، ایک شخص ہلاک

شائع October 25, 2021
رواں سال کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 9 ہزار 996 کیسز سامنے آچکے ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
رواں سال کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 9 ہزار 996 کیسز سامنے آچکے ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب میں ڈینگی وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 459 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ڈینگی وائرس کے 346 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی جبکہ 46 کیسز راولپنڈی میں سامنے آئے۔

شیخوپورا، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں 6، 6 کیسز رپورٹ ہوئے، حافظ آباد اور قصور میں 4، 4 جبکہ اٹک، بہاولنگر، فیصل آباد، لودھراں اور ملتان میں 3، 3 ڈینگی کے مثبت کیسز سامنے آئے۔

رواں سال کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 9 ہزار 996 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 6 ہزار 640 کا تعلق لاہور سے ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور: سرکاری ہسپتال ڈینگی کے مریضوں کو واپس بھیجنے لگے

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد صوبے میں ڈینگی وائرس سے اموات کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے 2 ہزار 212 جبکہ لاہور میں ایک ہزار 278 مریض زیر علاج ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے لیے 4 ہزار 873 بیڈز مختص کے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کے لیے مقررہ بیڈز پر 2 ہزار 212 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ایک ہزار 278 مریض لاہور میں زیر علاج ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 4 لاکھ 53 ہزار 892 انڈور اور 96 ہزار 809 آؤٹ ڈور مقامات کی جانچ کی گئی جبکہ ایک ہزار 919 مقامات پر ڈینگی کے لاروا کو ختم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور خطرات سے دوچار ہے، 71ہزار گھروں سے ڈینگی کا لاروا ملا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور میں 62 ہزار 564 انڈور اور 9 ہزار 245 آؤٹ ڈور مقامات پر لاروا کی جانچ کی گئی اور ایک ہزار 302 کنٹینرز کو لاروا کی تصدیق پر ضائع کردیا گیا۔

کورونا وائرس کے نئے کیسز

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 171 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور عالمی وبا سے 8 افراد انتقال کر گئے۔

صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 989 ہوچکی ہے جبکہ 12 ہزار 895 مریض انتقال کر گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں 8 افراد انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ڈینگی کے پھیلاؤ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کی تصدیق کے لیے 16 ہزار 845 ٹیسٹ کیے گئے۔

پنجاب میں اب تک مجموعی طور پر 78 لاکھ 15 ہزار 491 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 96، راولپنڈی میں 17، ملتان اور جہلم میں 9، 9، سرگودھا اور فیصل آباد میں 6، 6 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی۔

ادھر شیخوپورہ، رحیم یار خان اور خانیوال میں کورونا وائرس کے 3، 3 کیسز سامنے آئے۔

صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مجموعی طور پر ایک فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 2.6 فیصد اور راولپنڈی میں 1.3 فیصد رہی۔

فیصل آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح ایک فیصد اور ملتان میں 1.4 فیصد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024