• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

اس تصویر میں چھپی لومڑی تلاش کرسکتے ہیں؟

شائع October 24, 2021
— فوٹو بشکریہ ریڈیٹ
— فوٹو بشکریہ ریڈیٹ

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے ؟

اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں ایک لومڑی کہاں چھپی ہے۔

جی ہاں اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی درست جواب تلاش کرپاتے ہیں۔

ویسے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کسی جنگل کی تصویر ہے جس میں کہیں ایک لومڑی موجود ہے جو غور سے دیکھنے پر بھی ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لومڑیاں کس طرح کمال ہوشیاری سے اپنے آپ کو تصویر کے پس منظر میں چھپاسکتی ہیں۔

تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟

مزید کچھ دیر غور سے تصویر دیکھیں شاید کامیاب ہو ہی جائیں۔

اب بھی نہیں تلاش کرسکے تو جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس لومڑی کا خاکستری رنگ جنگل کے پس منظر کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر آنکھوں سے اوجھل نظر آتا ہے۔

اس طرح کے تصویری معمے اکثر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں اور روزانہ ہی کوئی نہ کوئی پہیلی سامنے آجاتی ہے۔

فوٹو بشکریہ ریڈیٹ
فوٹو بشکریہ ریڈیٹ

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024