• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

نوکیا کی سی سیریز کا نیا کم قیمت اسمارٹ فون متعارف

شائع October 24, 2021
سی 30 —  فوٹو بشکریہ نوکیا
سی 30 — فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا نے ایک نیا کم قیمت اسمارٹ فون سی 20 پیش کردیا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں پیش کیا گیا ہے اور کمپنی کو توقع ہے کہ اس کی مدد سے وہ شیاؤمی، رئیل می اور دیگر کمپنیوں کے سستے فونز کو ٹکر دے سکے گی۔

نوکیا سی 30 کی خاص بات اس کا بڑا ڈسپلے اور طاقتور بیٹری ہے۔

اس فون میں 6.82 انچ کا ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

سی 30 کے اندر یونی ایس او سی ایس سی 9863 اے پراسیسر موجود ہے۔

فون میں 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہوں گے اور اسٹوریج میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکے گا۔

نوکیا کا یہ فون اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے اور زیادہ امکان ہے کہ اسے اینڈرائیڈ 12 سے اپ گریڈ کردیا جائے گا۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے فون کی ایک خاص بات اس کی 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے اور ہیڈ فون جیک بھی فون کا حصہ ہے۔

نوکیا سی 30 کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈپتھ کیمرا دیا گیا ہے۔

سی 20 کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 146 ڈالرز (25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 160 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024