• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

اوپو کا پہلا فولڈ ایبل فون نومبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع October 24, 2021
فون کا کانسیپٹ ڈیزائن —  فوٹو بشکریہ گیز چائنا
فون کا کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ گیز چائنا

اوپو کی جانب سے کافی عرصے سے اولین فولڈ ایبل فون پر کام کیا جارہا ہے مگر اسے متعارف نہیں کرایا جاسکا۔

پہلے خیال کیا جارہا تھا کہ اوپو کا پہلا فولڈ ایبل فون 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران متعارف کرایا جاسکتا ہے مگر ایسا نہ ہوسکا۔

اب ایک نئی لیک میں دعویٰ کیا گیا کہ اوپو کی جانب سے پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون نومبر 2021 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس فون کی اندرونی اسکرین میں 8 انچ کا فولڈ ایبل پینل 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہوگا جبکہ کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر اس کا حصہ ہوگا۔

لیک میں یہ عندیہ بھی دیا گیا کہ اوپو کا یہ فون سستا نہیں ہوگا جو حیران کن نہیں۔

مگر ابھی یہ واضح نہیں کہ اوپو کا یہ فولڈ ایبل فون چین سے باہر دستیاب ہوگا یا نہیں۔

اس سے قبل کی لیکس میں بتایا گیا تھا کہ اوپو کے فولڈ ایبل فون میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرا ہوگا جبکہ سیلفی کیمرا 32 میگا پکسل کا ہوگا۔

فنگر پرنٹ سنسر فون کی سائیڈ پر ہوگا جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر و ایس 12 سے کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024