• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عمران اشرف کی میوزک ویڈیو ’تیرا دیوانہ’ مداحوں میں مقبول

شائع October 23, 2021
یوٹیوب پر گانے کی ویڈیو  ریلیز کیے جانے کے بعد سے اب تک اسے 12 لاکھ 97  ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں—اسکرین شاٹ
یوٹیوب پر گانے کی ویڈیو ریلیز کیے جانے کے بعد سے اب تک اسے 12 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں—اسکرین شاٹ

اداکار عمران اشرف اور اداکارہ سعدیہ خان کی پہلی میوزک ویڈیو ’تیرا دیوانہ’ ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگئی ہے۔

اس میوزک ویڈیو میں عمران اشرف، ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئے۔

عمران اشرف اور سعدیہ خان جس میوزک ویڈیو میں پہلی مرتبہ ساتھ نظر آئے ہیں اور س کا گانا سوچ بینڈ نے گایا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران اشرف کی پہلی میوزک ویڈیو ’تیرا دیوانہ’ کا ٹیزر ریلیز

گانے کی ریلیز سے متعلق عمران اشرف نے کیپشن میں لکھا کہ ’تیرادیوانہ، ایک جذباتی ٹریک جو گہری محبت کو ظاہرکرتا ہے، تمام رکاوٹیں ختم کرتا ہے اورمحبت کے نام پر قربانیاں دیتا ہے‘۔

میوزک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹیلیفونک رابطہ رکھنے والے عمران اشرف، بات چیت کو ایک برس پورا ہونے پرسعدیہ خان سے ان کی تصویر منگوا کر دیکھتے ہیں تاہم غلط فہمی کی بنا پر اداکارہ کی دوست کو اپنی محبوبہ سمجھ بیٹھتے ہیں۔

یوٹیوب پر گانے کی ویڈیو ریلیز کیے جانے کے بعد سے اب تک اسے 12 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

انسٹاگرام اور یوٹیوب پر کمنٹس میں مداحوں کی جانب سے اس گانے کا سراہا جارہا ہے اور اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

گزشتہ دنوں عمران اشرف نے ’تیرا دیوانہ’ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا پہلا گانا چند روز میں آئے گا، امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔

خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں بلال سعید نے گلوکار فرحان سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا پنجابی رومانوی گانا ’ نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ پروٰڈیوس کیا تھا۔

عمران اشرف مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں اور ان کی فلم ’دم مستم‘ بھی جلد ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024