پاکستان میں کورونا ویکسین کی 10 کروڑ سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہیں، اسد عمر
وفاقی وزیر برائے ترقی، منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے بتایا ہے کہ ملک میں اب تک مجموعی طور کورونا ویکسین کی 10 کروڑ سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ ملک میں 6 کروڑ 80 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے جن میں سے 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ اب تک 3 کروڑ افراد ویکسین کی ایک خوراک حاصل کرچکے ہیں۔
وفاقی وزیر نے شہریوں سے اپیل کی کہ دوسری خوراک لازمی لگوائیں کیونکہ یہ انتہائی ضروری ہے۔