• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm

کافی عرصے بعد ہواوے کا نیا اسمارٹ فون عالمی سطح پر متعارف

شائع October 22, 2021
نووا 9 — فوٹو بشکریہ ہواوے
نووا 9 — فوٹو بشکریہ ہواوے

امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے کو اسمارٹ فونز کی فروخت میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ گوگل سروسز اور ایپس تک رسائی نہ ہونا ہے۔

کمپنی کی جانب سے چین سے باہر نئے فونز کو متعارف کرانے کا سلسلہ کافی عرصے سے رکا ہوا تھا۔

مگر اب ہواوے نے ایک نیا اسمارٹ فون نووا 9 عالمی سطح پر متعارف کرانے کا سلسلہ یورپ سے شروع کیا ہے۔

اس فون کو ستمبر 2021 کے آخر میں چین میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب آسٹریا کے شہر ویانا میں ایک ایونٹ کے دوران اسے یورپی مارکیٹ کے لیے پیش کیا گیا۔

تاہم کمپنی نے نووا 9 کو پرو کو متعارف نہیں کرایا جو چینی مارکیٹ میں ہی دستیاب ہوگا۔

ہواوے نووا 9 میں 6.57 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولولشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای ایم یو آئی 12 سے کیا گیا ہے جبکہ گوگل ایپس اور سروسز موجود نہیں ، اس کی بجائے ہواوے ایپ گیلری اور سروسز فراہم کی گئی ہیں۔

نووا 9 میں ڈسپلے میں 32 میگا پکسل کا سنگ کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے اور فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر دیا گیا ہے مگر یہ صرف 4 جی سپورٹ ہی فراہم کرتا ہے حالانکہ یہ پراسیسر 5 جی موڈیم کے ساتھ دیگر کمپینوں کے فونز میں استعمال کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

درحقیقت ہواوے 5 جی نیٹ ورکس کو استعمال نہیں کرسکتی کیونکہ یہ نیٹ ورکس امریکی ٹیکنالوجیز پر مبنی ہوتے ہیں۔

نووا 9 میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو شاٹس اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ٹریکنگ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

نووا 9 میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

یورپی مارکیٹ میں اس فون کی قیمت 499 یورو (ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جبکہ اسکرین کا شیشہ ٹوٹنے پر اسے مفت بدلنے کی پیشکش بھی کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024