• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکارہ ثنا فخر کی والدہ انتقال کر گئیں

شائع October 22, 2021
اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا—فوٹو: انسٹاگرام

سینئر اداکارہ ثنا فخر کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کے لیے مغفرت کی دعائیں کی ہیں۔

اداکارہ نے 22 اکتوبر کی شام کو انسٹاگرام پر مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی والدہ انتقال کر گئیں۔

انہوں نے والدہ کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی اور موت سے متعلق فلسفیانہ بات بھی لکھی اور والدہ کے خالق حقیقی سے جا ملنے پر ان کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔

ثنا فخر نے لکھا کہ ’موت زندگی کے برعکس نہیں بلکہ اس کا ایک حصہ ہے‘ اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ والدہ کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

ثنا فخر کی جانب سے والدہ کے انتقال کی پوسٹ کیے جانے پر متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

ثنا فخر انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں، والدہ کے انتقال سے دو دن قبل ہی انہوں نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا فخر فلم میں 'چوہدری اسلم' کی اہلیہ بنیں گی

اس سے قبل انہوں نے شوہر کے ساتھ رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا تھا جب کہ وہ سوشل میڈیا پر شوہر سمیت اہل خانہ کی تصاویر اور پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ثنا فخر اگرچہ گزشتہ کچھ عرصے سے اسکرین سے دور ہیں لیکن وہ ٹی وی شوز اور پروگراموں میں بطور مہمان دکھائی دیتی ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں۔

ثنا فخر نے 1997 میں فلموں سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ 2000 کی مقبول ہیروئنز میں سے ایک ہیں، انہوں نے فلموں کے ساتھ ساتھ متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔

ثنا فخر نے 2008 میں فخر امام سے شادی کی تھی، وہ دو بچوں کی ماں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024