• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

والدہ کے حوالے سے علی عظمت کے نامناسب الفاظ پر نورجہاں کی بیٹیاں نالاں

شائع October 22, 2021
ملکہ ترنم کی بیٹی حنا درانی نے علی عظمت کے بیان پر رد عمل دیا—فوٹو: انسٹاگرام
ملکہ ترنم کی بیٹی حنا درانی نے علی عظمت کے بیان پر رد عمل دیا—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کی مقبول ترین گلوکارہ میڈم نورجہاں کی صاحبزادی حنا درانی نے حال ہی میں گلوکار علی عظمت کی جانب سے اپنی والدہ کے لیے کہے گئے الفاظ کو نامناسب قرار دیتے ہوئے گلوکار کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔

علی عظمت نے چند دن قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ماضی میں جب وہ نوجوان تھے تو میڈم نورجہاں کو ٹی وی پر ساڑھی کے ساتھ حد سے زیادہ میک اپ میں گاتا ہوا دیکھ کر وہ ’چڑ‘ جاتے تھے۔

علی عظمت نے ایک طرح سے کہا تھا کہ ملکہ ترنم نورجہاں کے انداز کی وجہ سے ہی پاکستان میں مغربی موسیقی کے کلچر کے فروغ دلایا گیا تھا۔

علی عظمت کے بیان پر اگرچہ متعدد شوبز شخصیات اور عام عوام نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن اب ملکہ ترنم کی صاحبزادیوں حنا درانی اور منال حسن نے بھی ان کے الفاظ پر برہمی کا اظہار کیا۔

حنا درانی نے انسٹاگرام پر والدہ ملکہ ترنم نورجہاں کے حوالے سے بھارتی مرحوم اداکار دلیپ کمار اور گلوکارہ لتا منگیشکر کی تعریفی ویڈیوز بھی شیئر کیں جب کہ علی عظمت کے بیان پر بیان بھی جاری کیا۔

حنا درانی نے اپنے بیان میں علی عظمت کو پاکستانی میوزک انڈسٹری کا تقریباً ختم ہونے والا ستارہ قرار دیتے ہوئے ان کے الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

حنا درانی نے اپنی لمبی چوڑی پوسٹ میں لکھا کہ کسی بھی انسان کی شخصیت کا اندازہ اس کی جانب سے دوسروں کی عزت کرنے سے لگایا جاتا ہے اور کچھ دن قبل ایک شخص کی جانب سے ملک کی مایہ ناز گلوکارہ کے لیے کہے گئے الفاظ سے ان کی شخصیت عیاں ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: نورجہاں کو حد سے زیادہ میک اپ کے ساتھ گاتا دیکھ کر ’چڑ‘ ہوتی تھی، علی عظمت

ملکہ ترنم دوسری بیٹی منال حسن نے بھی یہی پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی ملنی اور ہونی چاہیے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس آزادی کو دوسری کی شخصیت پر کیچڑ اچھالنے کے لیے استعمال کیا جائے۔

منال حسن نے لکھا کہ پاکستان میں عام طور پر اظہار رائے کی آزادی کا غلط استعمال کیا جاتا ہے اور اسے دوسروں کی تذلیل کے لیے بروئے کار لایا جاتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کچھ دن قبل ایک انٹرویو میں پاکستانی میوزک کے اختتام کو پہنچنے والے نمائندے نے نہ صرف ملک کی بہترین گلوکارہ بلکہ ایک خاتون اور ایک والدہ پر بھی نامناسب تبصرہ کیا۔

منال حسن اور حنا درانی کے مطابق علی عظمت نے ملک میں مغربی طرز کی موسیقی کو فروغ دینے کا غلط جواز پیش کرتے ہوئے ایک ماں پر حملے کیے اور اپنی کم ظرفی کا مظاہرہ کیا۔

دونوں نے اپنی پوسٹ میں علی عظمت کا نام نہیں لکھا لیکن ان کا اشارہ ان کی جانب ہی تھا۔

منال حسن اور حنا درانی نے لکھا کہ ان کی والدہ نے ملک کے لیے اپنے خوابوں اور خواہشوں سے بڑھ کر کام کیا اور اپنی زندگی وطن پر فدا کردی۔

ملکہ ترنم نورجہاں کی صاحبزادی کے علاوہ بھی علی عظمت پر دیگر شوبز شخصیات نے بھی تنقید کی اور ان کے بیان کو نامناسب قرار دیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Michael D'Souza Oct 23, 2021 02:41pm
Ali Azmat should immediately issue an apology, he has no right to comment on people who are no more. Hina is right to protect her mother's legacy.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024