• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عثمان مختار کی مہندی کی تقریب میں اداکاروں کا رقص

شائع October 22, 2021
مہندی کی تقریب میں مختلف اداکار و اداکارائیں شریک ہوئیںک—فوٹو: انسٹاگرام
مہندی کی تقریب میں مختلف اداکار و اداکارائیں شریک ہوئیںک—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار عثمان مختار اور زنیرہ انعام کی شادی کی تقریبات کے دوران مہندی کی تقریب میں مختلف اداکاروں و اداکاراؤں کی جانب سے متعدد پاکستانی و بھارتی گانوں پر رقص کیے جانے کی ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

عثمان مختار اور زنیرہ انعام کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 اکتوبر سے ہوا تھا اور 21 اور 22 اکتوبر کی درمیانی شب ان کی مہندی کی تقریب ہوئی۔

اس سے قبل 20 اور 21 اکتوبر کی درمیانی شب ان کے مایوں کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر متعدد شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے شیئر کی جا رہی ہیں لیکن تاحال انہوں نے خود کوئی پوسٹ یا تصویر شیئر نہیں کی۔

ان کی شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے اداکار امیر گیلانی اور خالد عثمان بٹ سمیت دیگر اداکاروں و اداکاراؤں نے بھی عثمان مختار کی مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر ان کی مہندی کی تقریب کے دوران اداکاروں و اداکاراؤں کی جانب سے مختلف پاکستانی و بھارتی گانوں پر رقص کیے جانے کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

متعدد ویڈیوز میں عثمان مختار اور ان کی دلہن زنیرہ انعام کو بھی رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مہندی کی تقریب کے بعد ممکنہ طور پر 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب دلہن کی رخصتی ہوگی جب کہ چند دن بعد ان کی جانب سے ولیمے کے انعقاد کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ دونوں نے نکاح پہلے ہی کر رکھا ہے، عثمان مختار اور زنیرہ انعام نے مارچ 2021 میں نکاح کیا تھا اور دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹ سے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

ان کے نکاح کے وقت مداحوں نے سمجھا تھا کہ شاید دونوں نے سادگی سے رخصتی بھی کرلی، کیوں کہ نکاح کے بعد دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024