• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان، ترکی صلاح الدین ایوبی پر مشترکہ ٹی وی سیریز بنائیں گے

شائع October 22, 2021
وزیر اعظم نے بتایا کہ صلاح الدین ایوبی نے بیت المقدس تاریخی فتح کرنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا تھا— فوٹو: فیصل جاوید ٹوئٹر
وزیر اعظم نے بتایا کہ صلاح الدین ایوبی نے بیت المقدس تاریخی فتح کرنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا تھا— فوٹو: فیصل جاوید ٹوئٹر

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی مشترکہ طور پر بہادر جنگجو صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ٹیلی ویژن سریز بنائیں گے اور انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس حوالے سے ملٹی میڈیا کا استعمال معاون ثابت ہوگا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلم ساز شہزاد نواز اور ترک پروڈیوسر ایمرے کونک سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والی سریز نوجوانوں کو تاریخ میں ان کے کردار کے حوالے سے آگاہ کرے گی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ معمول سے ہٹ کر تاریخی نظریات پر مبنی ڈرامے اور فلمیں بنانے کا بہترین وقت ہے’۔

مستقبل قریب میں صلاح الدین ایوبی پر بننے والی پاکستان-ترکی مشترکہ سیریز کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘مغرب کی جانب سے بھی انہیں عظیم شخصیت کا لقب دیا گیا ہے’۔

مزید پڑھیں: 'پاکستانی ڈرامے' کو ترک زبان میں بھی نشر کیا جائے گا، فیصل جاوید

وزیر اعظم نے کہا کہ صلاح الدین ایوبی نے بیت المقدس فتح کرنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا تھا۔

اس ملاقات میں ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو پاکستان اور ترکی کی مشترکہ ٹیلی ویژن سیریز کے حوالے سے بریف کیا گیا۔

بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ سیریز کی منصوبہ بندی مکمل ہوچکی ہے جبکہ سیریز کی شوٹنگ آئندہ سال اپریل میں شروع کردی جائے گی۔

چشمہ کینال

وزیراعظم کی زیر صدارت خیبر پختونخوا میں زراعت اور بالخصوص ترقیاتی منصوبے رائٹ بینک چشمہ کینال (سی آر بی سی) سے متعلق اجلاس بھی ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ ‘چشمہ کینال رائٹ بینک منصوبہ جنوبی خیبر پختونخوا کے وسیع رقبے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں: صوبوں میں پانی کی تقسیم کا معاملہ ایک ماہ میں حل کرنے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ ‘ تکمیل کے بعد یہ منصوبہ صوبے کی 3 لاکھ ایکڑ بنجر اراضی کو سیراب کرے گا، اس سے نہ صرف خطے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے گا بلکہ مشرق وسطیٰ میں زرعی اشیا کی برآمد ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا‘۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ علاقے میں کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ’اس سے نہ صرف علاقے کے کسانوں کی آمدن کی سطح میں اضافہ ہوگا بلکہ غربت کے خاتمے کے لیے مربوط ترقی کا آغاز بھی ہوگا'۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے غربت و افلاس کا خاتمہ ہوگا اور مقامی افراد کے لیے اچھی تعلیم، صحت سے متعلق سہولیات و دیگر شہری سہولیات فراہم کی جاسکے گی۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

عمران خان نے کہا کہ ہمیں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے خطے میں موجود قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید کی وزیر اعظم سے ملاقات

ادھر اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔

ملاقات کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کے اعلان کے پیش نظر دارالحکومت کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024