• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حال ہی میں والد بننے والے فلک شبیر مزید بچوں کے خواہش مند

شائع October 21, 2021
فلک شبیر نے مداحوں کے جواب دیتے ہوئے بچوں کی خواہش کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام
فلک شبیر نے مداحوں کے جواب دیتے ہوئے بچوں کی خواہش کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں والد بننے والے گلوکار فلک شبیر نے کہا ہے کہ وہ کم از کم مزید ایک بچے کے خواہش مند ہیں جب کہ ان کی تمنا ہے کہ وہ نوزائیدہ بیٹی اور اہلیہ اداکارہ سارہ خان کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کریں۔

فلک شبیر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی زندگی سمیت والد بننے پر بھی بات کی اور بتایا کہ ان کی بیٹی بچوں کا معروف گانا ’بے بی شارک‘ سننے کے بجائے اپنے والد کی موسیقی سنتی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایک مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے تسلیم کیا بیٹی عالیانہ کی پیدائش کے بعد جب انہوں نے پہلی مرتبہ انہیں ہاتھوں میں اٹھایا تو وہ جذبات میں آکر آبدیدہ ہوگئے۔

گلوکار نے ایک سوال پر بتایا کہ والد بننے کے بعد وہ یکسر بدل گئے ہیں، نہ صرف ان کی حالت بلکہ جذبات بھی تبدیل ہوگئے ہیں۔

گلوکار نے ایک مداح کے پوچھنے پر بتایا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی پر سکون بن گئی ہے جب کہ ایک خاتون فین کی جانب سے ان جیسے شوہر کی تمنا پر فلک شبیر نے انہیں جواب دیا کہ پھر انہیں سارہ جیسا ہونا پڑے گا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایک مداح کے کمنٹ پر انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں، ان کی اہلیہ اور نوزائیدہ بیٹی عالیانہ کو دعائیں دیں۔

مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے فلک شبیر نے بتایا کہ جلد ہی ان کا نیا گانا بھی ریلیز ہوگا جب کہ تعلیم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے انسانیت کو سمجھنے اور انسان بننے جتنی حاصل کر رکھی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

گلوکار نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی کا خیال رکھنے کے لیے سارہ خان کا ساتھ دینے کے لیے تین ہیلپر اور دو بچی کی خالائیں موجود ہیں۔

بیٹی کی پیدائش کے بعد مزید کتنے بچوں کی خواہش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فلک شبیر نے بتایا کہ ’بچے دو ہی اچھے‘ اور ساتھ ہی لکھا کہ مزید ’خدا‘ کی مرضی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کے ہاں رواں ماہ 9 اکتوبر کو بیٹی عالیانہ فلک کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں نے جولائی 2020 میں کورونا کی وجہ سے سادگی سے شادی کی تھی جب کہ سارہ خان دوران حمل بھی ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف دکھائی دی تھیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024