• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کا آغاز

شائع October 21, 2021
سوشل میڈیا پر عثمان مختار اور زنیرہ انعام کی مایوں کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں—فوٹو:انسٹاگرام
سوشل میڈیا پر عثمان مختار اور زنیرہ انعام کی مایوں کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں—فوٹو:انسٹاگرام

رواں برس مارچ میں سادگی سے اپنی دوست زنیرہ انعام خان سے نکاح کرنے والے پاکستانی اداکار عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر عثمان مختار اور زنیرہ انعام کی مایوں کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جو گزشتہ شب 20 اکتوبر کو منعقد ہوئی تھی۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار عثمان مختار نے مایوں کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کا کرتا پاجامہ پہنا۔

تقریب میں زنیرہ انعام پیلے رنگ کے لانگ فراک میں ملبوس نظر آئیں، جس کے ساتھ انہوں نے مرون اور پیلے رنگ کے دوپٹے بھی اوڑھے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بہت زیادہ خوش نظر آرہے ہیں اور مایوں کی تقریب کو انجوائے بھی کررہے ہیں۔

کچھ ویڈیوز میں رسم کے دوران عثمان مختار کے چہرے پر ابٹن لگاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

عثمان مختار اور زنیرہ انعام کی مایوں کی تصاویر و ویڈیوز یوں تو مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وائرل ہوئی ہیں لیکن اداکار نے خود اب تک اس حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی۔

خیال رہے کہ رواں برس عثمان مختار نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو 31 مارچ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے متعلق بتایا تھا۔

اداکار نے اپنی طویل پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'زنیرہ انعام خان آپ کا شکریہ کہ آپ نے مجھے اس کرہ ارض کا خوش قسمت ترین شخص بنادیا'۔

بعدازاں انسٹاگرام اسٹوریز میں ایک مداح کے سوال پر عثمان مختار نے بتایا تھا کہ ان کا نکاح ہوا ہے اور رخصتی اسی سال ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس مختلف اداکاراؤں کی شادی کے بعد عثمان مختار کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ یہ جس اداکارہ کے ساتھ آتے ہیں اس کی شادی ہوجاتی ہے۔

عثمان مختار نے پہلا ڈراما ’انا‘ نیمل خاور کے ساتھ کیا تھا جس کے فوراً بعد نیمل کی اداکار حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی تھی، اس ڈرامے میں مداحوں نے دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

جس کے بعد وہ گزشتہ برس اداکارہ سارہ خان کے ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامے ثبات میں نظر آئے جس میں انہوں نے سارہ، میرال اور عثمان، ڈاکٹر حارث کا کردار ادا کیا اور سارہ خان کی منگنی اور شادی کے بعد بھی ان پر مزاحیہ تبصرے ہوئے تھے۔

عثمان مختار نے اس مذاق کو نہ صرف انجوائے کیا تھا بلکہ اس پر تبصرہ بھی کرتے نظر آئے تھے اور انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’اگلے ڈرامے میں سولو آؤں گا تا کہ میرے بھی ہاتھ رنگے جائے'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024