• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

شادی بیاہ میں چلائے جانے والے بہترین پاکستانی گانے کون سے ہیں؟ جمائما گولڈ اسمتھ کا سوال

شائع October 21, 2021
جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں یہ سوال پوچھا—فائل فوٹو: فیس بک
جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں یہ سوال پوچھا—فائل فوٹو: فیس بک

وزیراعظم عمران خان کی سابق اور پہلی اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں سے سوال کیا ہے کہ شادی بیاہ میں چلائے جانے والے بہترین گانے کون سے ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں یہ سوال پوچھا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستانی ٹوئٹر کے لیے سوال کیا ہے کہ شادی پر چلانے کے لیے پاکستان کا بہترین پاپ سانگ کون سا ہے؟

مزید پڑھیں: جمائما گولڈ اسمتھ کی پاکستانی رکشے پر لندن میں سیر

جمائما کے اس سوال پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور صارفین نے انہیں گانوں کی تجاویز بھی دینا شروع کردیں۔

محمد کاشف نامی صارف نے گانا ’آیا لاڑیے’ کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہترین گانا ہے۔

عدیل نواز نے کہا کہ ’مسرت نذیر کے گانے، پنجابی گانے جو آپ کو پسند آئیں گے‘۔

مصطفیٰ نامی صارف نے کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں میشا شفیع کی آواز میں گائے گئے ’آیا لاڑیے‘ کی تجویز دی۔

ایک اور صارف نے کہا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والے علی ظفر کے پشتو گانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ یہ نیا گانا آج کل پاکستان میں بہت مقبول ہے۔

زیب نامی صارف نے شادیوں میں گائے جانے والے روایتی گیت ’لٹھے دی چادر‘ کو بہترین گانا قرار دیا۔

فاطمہ سلیم نے گلوکار عالم گیر کے گانے ’گاگر‘ کو شادیوں کے لیے بہترین گانا قرار دیا۔

جویریہ مسعود نے کہا کہ ’لٹھے دی چادر‘ آپ کے بیٹے کی شادی کے لیے بہترین گانا ہے۔

دیگر صارفین نے ’شکر ونڈاں رے‘ اور ’بِلّو ہائے‘ کی بھی تجویز دی۔

تاہم جمائما گولڈ اسمتھ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ شادی کے گانوں سے متعلق کیوں تجاویز لے رہی ہیں۔

کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ان کے کسی بیٹے کی شادی ہونے والی ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آنے والی فلم کے لیے گانوں سے متعلق پوچھ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ ستمبر میں جمائما گولڈ اسمتھ اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی افراد سے پاکستانی رکشے کی تلاش میں مدد کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ 'انہیں آئندہ ہفتے فلمبندی کے لیے لندن میں پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی تلاش ہے، اس لیے اگر کوئی پاکستانی نژاد برطانوی شخص کسی ایسے فرد کو جانتا ہو جس کے پاس برطانیہ میں پاکستانی رکشہ ہو تو برائے مہربانی ان سے رابطہ کروایا جائے‘۔

بعدازاں جمائما گولڈ اسمتھ نے بتایا تھا کہ انہیں لندن میں لاہوری طرز کا رکشہ مل گیا، جس پر انہوں نے سواری بھی کی۔

انہوں نے اگرچہ تصدیق کی تھی کہ پاکستانی رکشے کی عکس بندی کی گئی لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کس فلم یا ویب سیریز کے لیے رکشے کے سین کی عکس بندی کی۔

تاہم خیال کیا ظاہر کیا گیا تھا کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے رکشے کا سین آنے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ' (What's Love Got To Do With It) کے لیے شوٹ کیا ہوگا۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ' (What's Love Got To Do With It) میں اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں، جنہوں نے رواں برس کے آغاز میں شوٹنگ میں حصہ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما گولڈ اسمتھ کو برطانیہ میں 'پاکستانی رکشے' کی تلاش

مذکورہ فلم کی کہانی بھی جمائما نے خود لکھی ہے اور اس کی کہانی ایشیائی و برطانوی جوڑے کی شادی اور رومانس کے گرد گھومتی ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فلم کی کہانی ان کی اپنی زندگی پر مبنی ہے یا اس کی کہانی خیالی ہے؟

’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ' (What's Love Got To Do With It) کی ہدایات بھارتی فلم ساز شیکھر کپور دے رہے ہیں اور اس کی دیگر کاسٹ میں شبانہ اعظمیٰ، ایما تھامسن، لِلی جیمز اور شہزاد لطیف بھی شامل ہیں۔

سجل علی نے رواں برس کے آغاز میں لندن میں شوٹنگ میں حصہ لیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
سجل علی نے رواں برس کے آغاز میں لندن میں شوٹنگ میں حصہ لیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024