• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ویوو کے 2 نئے مڈ رینج اسمارٹ فونز متعارف

شائع October 20, 2021
ویوو ٹی 1 — فوٹو بشکریہ ویوو
ویوو ٹی 1 — فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے 2 نئے اسمارٹ فونز ٹی ون اور ٹی ون ایکس متعارف کرا دیئے ہیں۔

یہ فونز 6 این ایم پراسیسر، طاقتور بیٹریوں اور فاسٹ چارجنگ جیسے فیچرز سے لیس ہیں۔

ویوو ٹی ون میں 6.67 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہے جس کے ساتھ 240 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ دیا گیا ہے۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہے جس کے ساتھ 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 38 منٹ میں بیٹری صفر سے 70 فیصد تک چارج ہوجاتی ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

اسی طرح فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

ویوو ٹی ون ایکس اس سیریز کا سستا فون ہے جس میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر موجود ہے۔

فون میں 6.58 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اس فون میں بھی بیک پر 3 ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو کیمرا موجود ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا واٹ ٹراپ نوچ میں دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

دونوں فونز میں ڈائنامک ریم فیچر بھی موجود ہے جو ڈیوائس کی پروفارمنس تیز کرتا ہے۔

ویوو ٹی ون 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں دستیاب ہوگا۔

8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2199 یوآن (59 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2399 ہوآن (64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2599 یوآن (70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

ٹی ون ایکس 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج آپشنز میں دستیاب ہوگا۔

اس کا بیسک ماڈل 1599 یوآن (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024