• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

بھارت کے شمالی حصے میں سیلاب کے باعث 46 افراد ہلاک

شائع October 20, 2021
متاثرہ علاقوں کی فضائی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ندی نالے اور دیہات سیلابی پانی میں جزوی طور پر ڈوبے ہوئے ہیں — فوٹو: رائٹرز
متاثرہ علاقوں کی فضائی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ندی نالے اور دیہات سیلابی پانی میں جزوی طور پر ڈوبے ہوئے ہیں — فوٹو: رائٹرز

بھارت کی شمالی ریاست اترکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 46 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ریلوں کے باعث پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی ٹیموں کی کارروائی جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں کی فضائی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ندی نالے اور دیہات سیلابی پانی میں جزوی طور پر ڈوبے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 125 افراد ہلاک

نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے بھارتی خبر رساں ادارے ’اے این آئی‘ کو بتایا کہ ‘سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘مقامی افراد شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، سڑکیں پانی سے بھری ہوئی ہیں جبکہ پُل بہہ گئے ہیں، اب تک مختلف حادثات میں 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور جتنا جلد ممکن ہوسکے ہم حالات معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں جانوں کے ضیاع کا سن کر ‘بہت دکھ’ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان سے 25 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

ہمالیائی ریاست اترکھنڈ خاص طور پر سیلاب کا شکار رہتی ہے، فروری میں سیلاب کے باعث ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم بپھرنے کی وجہ سے 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

حالیہ دنوں میں غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے بھارت کے متعدد علاقوں کو جان لیوا سیلاب کا سامنا ہے، کیرالا کی جنوبی ریاست کے حکام نے پیر کو کہا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وہاں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پڑوسی ملک نیپال میں تین روز کی تیز بارشوں کے دوران 43 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024