• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ویکسین لگوانے سے انکار پر امریکی فٹبال کوچ برطرف

شائع October 19, 2021
سالانہ 30لاکھ ڈالر کمانے والے 42سالہ رول وِچ نے مذہبی بنیادوں پر ویکسین لگوانے سے انکار کیا— فوٹو بشکریہ یو ایس اے ٹوڈے
سالانہ 30لاکھ ڈالر کمانے والے 42سالہ رول وِچ نے مذہبی بنیادوں پر ویکسین لگوانے سے انکار کیا— فوٹو بشکریہ یو ایس اے ٹوڈے

کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے امریکا کی صف اول کالج ٹیم واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے کوچ کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی نے اپنے سب سے زیادہ تنخواہ حاصل کرنے والے کوچ نِک رول وِچ اور ان کے چاروں معاونین کو ویکسین نہ لگوانے پر برطرف کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: فرانسیسی کمپنی کی تجرباتی کووڈ 19 ویکسین ایسٹرازینیکا جتنی مؤثر قرار

ویکسین مینڈیٹ کے مطابق واشنگٹن کے تمام ملازمین کے لیے ویکسین لگوانا لازم ہے بصورت دیگر وہ اپنی نوکریوں سے محروم ہو جائیں گے۔

سالانہ 30 لاکھ ڈالر کمانے والے 42 سالہ رول وِچ نے مذہبی بنیادوں پر ویکسین لگوانے سے انکار کرتے ہوئے استثنیٰ کی درخواست دی تھی لیکن واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ایتھلیٹ ڈائریکٹر پیٹ چُن نے استثنیٰ کی اس درخواست کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری فٹ بال کے لیے انتہائی مایوس کن دن ہے اور ہماری ترجیح ہمیشہ سے ہماری ٹیم کی صحت اور حفاظت رہی ہے۔

رواں سال اگست میں واشنگٹن کے گورنر انسلی نے اعلان کیا تھا کہ تمام سرکاری ملازمین کو نوکری پر رہنے کے لیے لازمی ویکسین کی دو خوراکیں لگوانا ہوں گی اور ویکسین لگوانے کی آخری تاریخ پیر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسینیشن مکمل کرانے والے غیرملکی شہری 8 نومبر سے امریکا جانے کے اہل قرار

البتہ رول وِچ نے ویکسین لگوانے سے انکار کرتے ہوئے اسے ذاتی فیصلہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا اپنا فیصلہ ہے لیکن میں دیگر کوچز اور عملے کے فیصلوں کا احترام کرتا ہوں، میں اپنے اس فیصلے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

اب تک واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے 90 فیصد اساتذہ اور عملے جبکہ 97 فیصد طلبا کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

کوچ رول وِچ ویکسین نہ لگوانے کے باعث نوکری گنوانے والے پہلے امریکی فٹبال کوچ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024