• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

فیس بک کا حقیقت سے قریب تر انٹرنیٹ نظام ’میٹاورس‘ بنانے کا اعلان

شائع October 19, 2021
فیس بک میٹاورس کی تیاری کے لیے 10 ہزار افراد بھرتی کرے گا—فائل فوٹو: فیس بک
فیس بک میٹاورس کی تیاری کے لیے 10 ہزار افراد بھرتی کرے گا—فائل فوٹو: فیس بک

دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ حقیقت سے قریب تر انٹرنیٹ کا نیا نطام ’میٹاورس‘ بنارہی ہے جس کے لیے آئندہ پانچ سال کے دوران یورپ میں 10 ہزار افراد کو ملازمت فراہم کی جائے گی۔

خبر رساں ادارے ’ایجنسی فرانس پریس‘ (اے ایف پی) کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے 18 اکتوبر کو انٹرنیٹ کا نیا نظام ’میٹاورس‘ بنانے کے لیے یورپی یونین (ای یو) میں 10 ہزار ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

فیس بک انتظامیہ نے واضح نہیں کیا کہ مذکورہ 10 ہزار ملازمتیں صرف یورپی یونین کے شہریوں کو دی جائیں گی یا پھر وہاں دوسرے خطے کے افراد کو بھی رکھا جائے گا۔

فیس بک نے یہ بھی واضح کیا کہ انٹرنیٹ کا نیا نظام ’میٹاورس‘ دنیا کی کوئی بھی کمپنی تنہا نہیں بنا سکتی، اس لیے فیس بک تمام متعلقہ کمپنیوں، حکومتوں اور اداروں کے ساتھ اس کی تیاری کے لیے مکمل تعاون کرے گا۔

فیس بک نے اپنے بلاگ میں واضح کیا کہ نئے انٹرنیٹ نظام کی تیاری کے لیے آئندہ 5 سال میں 10 ہزار افراد کو یورپ میں ملازمتیں فراہم کی جائیں گی اور اداروں کی معاونت کے ذریعے ’میٹاورس‘ تیار کیا جائے گا۔

میٹاورس کیا ہے؟

ابھی کسی کو معلوم نہیں کہ میٹاورس کیسا ہوگا؟—فائل فوٹو: رائٹرز
ابھی کسی کو معلوم نہیں کہ میٹاورس کیسا ہوگا؟—فائل فوٹو: رائٹرز

میٹاورس ابھی صرف خیال ہے اور اس کا خیال سائنس فکشن کتابوں اور فلموں سے لیا گیا ہے اور اسے حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے دنیا بھر کی بڑی انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کمپنیاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

ابھی تک کسی کو معلوم نہیں ہے کہ ’میٹاورس‘ کیسا نظام ہوگا اور وہ کس طرح انسانی زندگی کو آسان بنائے گا یا پھر دنیا پر کس طرح کے اثرات مرتب کرے گا۔

تاہم فیس بک اور مائیکرو سافٹ سمیت تمام بڑی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ماہرین کا کہنا تھا کہ ’میٹاورس‘ ورچوئل ریلٹی (وی آر) اور آگمنٹڈ ریئلٹی (اے آر) سمیت تھری ڈی ٹیکنالوجی کا مشترکہ اور بہتر ورژن ہوگا۔

یعنی کہ ’میٹاورس‘ کو استعمال کرنے کے لیے موبائل فون یا کمپیوٹر کے بجائے آنکھوں پر لگائے جانے والے وی آر ہیڈسیٹ کا سہارا لینا پڑے گا لیکن ممکن ہے کہ مذکورہ ٹیکنالوجی کمپیوٹر اور موبائل کو بھی تبدیل کردے۔

یہ بھی پڑھیں: ماں کا ورچوئل رئیلٹی میں مردہ بیٹی سے 'ملاپ'

زیادہ تر ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر ’میٹاورس‘ کا نظام حالیہ ٹیکنالوجی میں اتنی ہی تبدیلی لائے گا جس طرح 1980 میں بنائے گئے موبائل فونز کو آج کل کے جدید ترین اسمارٹ فونز نے تبدیل کردیا ہے۔

’میٹاورس‘ کو انٹرنیٹ کا نیا نظام کہا جا رہا ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ نیا سسٹم خود ہی اپنے انٹرنیٹ سے لیس ہوگا یا حالیہ انٹرنیٹ پر چلے گا؟

زیادہ تر ماہرین کا کہنا ہے کہ چوں کہ تاحال ’میٹاورس‘ ایک خیال ہے، اس لیے اس کی تیاری میں کم از کم 15 سال لگیں گے اور اس کی ابتدائی شکل اگلی ایک دہائی میں سامنے آئے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024