• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس سے قبل ماہرہ خان کے ساتھ کیا مذاق کیا گیا؟

شائع October 19, 2021
شو کے دوران ماہرہ خان نے شہریار منور اور اداکارہ میرا کے ساتھ 'اک پل' پر پرفارم کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
شو کے دوران ماہرہ خان نے شہریار منور اور اداکارہ میرا کے ساتھ 'اک پل' پر پرفارم کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

رواں ماہ منعقد ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کو منعقد ہوئے کئی دن گزر گئے مگر یہ بات اب سامنے آئی ہے کہ ماہرہ خان اپنی ایک پرفارمنس سے قبل ایک مذاق کا نشانہ بنیں۔

خیال رہے کہ شو کے دوران اداکارہ ماہرہ خان نے شہریار منور اور احمد علی کے ساتھ فلم ’پرے ہٹ لَو‘ کے گانوں پر پرفارم کیا تھا۔

انہوں نے اداکارہ میرا کے ساتھ ’اک پل‘ پر پرفارمنس دی تھی، ماہرہ خان نے اسی فلم کے ایک اور گانے ’مورے سیاں‘ پر بھی پرفارم کیا تھا۔

مزید پڑھیں: منشا پاشا کا لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکاراؤں کے لباس پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

تاہم 'اک پل' کی پرفارمنس کے لیے اسٹیج پر جانے سے چند لمحے قبل ان کے ساتھ مذاق کیا گیا جس پر وہ کافی پریشان ہوگئی تھیں۔

ویڈیومیں شہریارمنور اور ماہرہ کی ٹیم ملی بھگت سے انہیں کہتے ہیں کہ ‘میرا غائب ہوگئی ہیں’۔

جس پر ماہرہ کافی پریشان ہوجاتی ہیں کہ میرا نہ آئیں تو پرفارمنس کیسے ہوگی؟

میشن کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ اس خیال کا بھی اظہار کرتی ہیں کہ شاید میرا پرفارمنس کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہوکر چلی گئی ہیں۔

آخر کار ماہرہ خان کو پریشان دیکھ کر شہریار منور انہیں بتاتے ہیں کہ سب منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور میرا کہیں نہیں گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈز: یمنیٰ زیدی بہترین اداکارہ، دانش تیمور اور بلال عباس بہترین اداکار قرار

خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کے فرائض، مہوش حیات، منشا پاشا، احسن خان اور احمد علی بٹ نے سرانجام دیے تھے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی 20ویں تقریب کے آغاز پر ان ایوارڈز کو 2 دہائیاں مکمل ہونے پر مختلف شوبز شخصیات نے خصوصی ترانے پر پرفارم کیا تھا۔

اس سال بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ یمنیٰ زیدی (کریٹکس اینڈ ویوورز چوائس) جبکہ بہترین اداکار (کرٹکس) کا ایوارڈ بلال عباس اور بہترین اداکار (ویوورز چوائس) کا ایوارڈ دانش تیمور نے جیتا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024