• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

رنبیر اور ریتیک کو کرداروں کیلئے فی کس 75 کروڑ کی پیش کش

شائع October 18, 2021
دونوں اداکاروں کو مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب روپے کی پیش کش کی گئی ہے، رپورٹ—فائل فوٹو: فیس بک
دونوں اداکاروں کو مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب روپے کی پیش کش کی گئی ہے، رپورٹ—فائل فوٹو: فیس بک

خبریں ہیں کہ بولی وڈ کے ایکشن ہیرو ریتیک روشن اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو ہند مذہبی میتھالوجیکل ویب سیریز میں کردار ادا کرنے کے لیے فی کس 75 کروڑ روپے کی پیش کش ہوئی ہے۔

’زوم ٹی وی‘ نے اپنی رپورٹ میں دوسری ویب سائٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پروڈیوسر مدھو منتینا کی ہندو دیوتا رامائن پر بنائی جانے والی ویب سیریز کے لیے ابتدائی طور پر 750 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ ویب سیریز میں رنبیر کپور کو روانا جب کہ ریتیک روشن کو راما کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی ہے اور دونوں کو علیحدہ علیحدہ 75 کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ’بولی وڈ ہنگامہ‘ نے بتایا کہ اگرچہ ویب سیریز کی ٹیم نے واضح طور پر کوئی اعلان نہیں کیا لیکن ذرائع کے مطابق رنبیر کپور کو ہندو دیویوں اور دیوتاؤن کے اوپر بنائی جانے والی ویب سیریز میں روانا کے کردار کی پیش کش کی گئی ہے۔

اسی ویب سیریز میں ریتیک روشن کو بھی راما کے کردار کے لیے آفر ہوئی ہے اور دونوں کو فی کس 75 کروڑ روپے معاوضہ دینے کا کہا گیا ہے۔

ساتھ ہی ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی کہ مذکورہ ویب سیریز میں ’سیتا‘ کے کردار کے لیے کرینہ کپور سے رابطہ نہیں کیا گیا، پہلے یہ خبریں تھیں کہ انہیں سیتا دیوی کے کردار کی پیش کش کی گئی ہے۔

دونوں اداکاروں کو ہندو دیوتاؤں کے کرداروں کی پیش کش ہوئی ہے، رپورٹ—فائل فوٹو: فیس بک
دونوں اداکاروں کو ہندو دیوتاؤں کے کرداروں کی پیش کش ہوئی ہے، رپورٹ—فائل فوٹو: فیس بک

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ ویب سیریز قدیم ہندو مذہبی تاریخ پر بنائی جائے گی، جس میں مختلف دیوتا اور دیویوں کے کردار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور نے فلم میں کام کے لیے 6 ہیروئنز جتنا معاوضہ مانگ لیا

ابتدائی طور پر ٹیم نے ویب سیریز کے لیے 750 کروڑ روپے کی بجٹ مختص کی ہے لیکن اس میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

اگر مذکورہ ویب سیریز کے کرداروں کے لیے رنبیر کپور اور ریتیک روشن کو فی کس 75 کروڑ روپے دیے گئے تو وہ ڈیجیٹل اسکرین پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن جائیں گے۔

مذکورہ ویب سیریز کی ہدایات نتیش تواری دیں گے، علاوہ ازیں ہندو دیویوں اور دیوتاؤں پر دیگر ویب سیریز اور فلمیں بنائے جانے پر بھی کام جاری ہے اور ایک ایسی ہی ویب سیریز میں ہندو دیوتا کا کردار ادا کرنے کے لیے سیف علی خان کو بھی پیش کش کی گئی ہے۔

اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ ’سیتا: دی انکارنیشن‘ نامی میتھالوجیکل فلم میں ’سیتا‘ دیوی کے کردار کے لیے کرینہ کپور کو پیش کش کی گئی ہے، جس پر ہندو انتہاپسند ناراض ہوئے ہیں کہ وہ ایک مسلمان اداکار کی بیوی ہے، انہیں ہندو دیوی کا کردار نہیں دیا جا سکتا۔

ایک فلم میں سیتا دیوی کا کردار نبھانے کے لیے کرینہ کپور نے 12 کروڑ روپے کا معاوضہ مانگا ہے—فائل فوٹو: ووگ انڈیا
ایک فلم میں سیتا دیوی کا کردار نبھانے کے لیے کرینہ کپور نے 12 کروڑ روپے کا معاوضہ مانگا ہے—فائل فوٹو: ووگ انڈیا

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024