• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نور حسن اور حرا مانی ’قسمت‘ میں اداکاری کرنے کو تیار

شائع October 18, 2021
یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے مخالف کردار ادا کریں گے یا نہیں—فوٹو: انسٹاگرام
یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے مخالف کردار ادا کریں گے یا نہیں—فوٹو: انسٹاگرام

خبریں ہیں کہ اداکارہ حرا مانی اور اداکار نور حسن جلد ہی میگا کاسٹ ڈراما ’قسمت‘ میں ایک ساتھ اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

اداکار نور حسن نے انسٹاگرام پر حرا مانی اور ڈرامے کی دوسری اداکارہ عائزہ اعوان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

مذکورہ ڈرامے کے حوالے سے اداکارہ حرا مانی نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ نور حسن سمیت دیگر اداکاروں کے ہمراہ ’قسمت‘ نامی ڈرامے میں نظر آئیں گی۔

انہوں نے ڈرامے کی کہانی کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ ’قسمت‘ کی کہانی خاندانی مسائل کے گرد گھومتی ہے اور شائقین کو دیکھ کر مزہ آئے گا۔

حرا مانی نے ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے مختصر بتایا کہ وہ ’قسمت‘ میں ورکنگ وویمن کا روپ دھاریں گی جو ملازمت کی تنخواہ سے اپنے گھر کے اخراجات چلاتی ہیں۔

انہوں نے ڈرامے کی کہانی کو بتانے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شائقین کو 'قسمت‘ کی کہانی پسند آئے گی۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں منیب بٹ اور عائزہ اعوان بھی شامل ہیں جب کہ دیگر اداکار بھی ڈرامے کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'کشف' ڈراما میری غیر معمولی مقبولیت کی وجہ بنا، حرا مانی

’قسمت‘ کی ہدایات علی رضا اسامہ دیں گے جب کہ اسے ثنا شاہنواز اور ثمینہ ہمایوں نے پروڈیوس کیا ہے، جسے اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

نور حسن اور حرا مانی پہلے بھی ایک ساتھ ڈرامے میں کام کر چکے ہیں، تاہم دونوں عائزہ اعوان اور منیب بٹ کے ہمراہ پہلی مرتبہ چھوٹی اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

حرا مانی ’قسمت‘ سے قبل بھی حال ہی میں نشر ہونے والے ڈامے ‘یوں تو پیار ہے بہت‘ میں بھی ملازمت پیشہ خاتون کے روپ میں دکھائی دیں گی اور انہوں نے وکیل کا روپ دھارا تھا۔

’قسمت‘ کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن خبریں ہیں کہ ڈراما تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اسے جلد ہی نشر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024