• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

شائع October 18, 2021
یہ ایک ہفتے کے دوران امریکا میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
یہ ایک ہفتے کے دوران امریکا میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

امریکا کی ریاست لوزیانا میں واقع یونیورسٹی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گریمنلنگ اسٹیٹ یونیورسٹی میں مقامی وقت کے مطابق رات کو ایک بجے فائرنگ کی گئی۔

مزید پڑھیں: امریکا:مشی گن یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

حکام کے مطابق گریمنلنگ اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہلاکت خیز فائرنگ کا محض چار روز کے اندر دوسرا واقعہ ہے۔

یونیورسٹی کی سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق فائرنگ کیمپس کواڈ میں ہوئی اور ہلاک ہونے والا شخص طالبعلم یا عملے کا رکن نہیں تھا۔

فائرنگ میں زخمی ہونے والے ایک طالب علم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت خطرے سے باہر قرار دی۔

پولیس نے متاثرین کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا:ٹیکساس یونیورسٹی کے قریب طلبہ پارٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پیر اور منگل کی کلاسز منسوخ کردی گئیں ہیں جبکہ یونیورسٹی میں رات ساڑے 9 سے صبح 6 بجے تک کسی کو بلڈنگ کی حدود میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بدھ کے روز صبح کیمپس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

یونیورسٹی نے ایک نیوز ریلیز میں کہا تھا کہ فائرنگ میں دو افراد شامل تھے جن کا تعلمی ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

لوزیانا کی پولیس نے اتوار کی شام ایک نیوز ریلیز میں بتایا کہ 18 سالہ جیٹاویس کیرول کو اس معاملے میں ایک ملزم نامزد کیا گیا لیکن ابھی تک اسے تحویل میں نہیں لیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکا میں حالیہ عرصے میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا:ہائی اسکول میں فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی

رواں سال مارچ میں امریکا کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا اور ایک نواحی علاقے میں 3 مساج پارلرز میں فائرنگ سے خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے اکثر ایشیائی نژاد تھے۔

امریکا میں اسلحہ بآسانی دستیاب ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں جس کے باعث انسانی حقوق کی تنظیمیں ہتھیاروں کے قوانین کو مزید مؤثر بنانے کا پرزور مطالبہ کرتی ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں امریکی ریاست نیویارک میں رات گئے منعقد پارٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024