• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

آج کل 99 فیصد اسکرپٹ ’ردی‘ ہیں، نادیہ افگن

شائع October 18, 2021
جو تھوڑے بہت اچھے ڈرامے ہیں انہیں شائقین پسند ہی نہیں کرتے، اداکارہ — فائل فوٹو: ٹوئٹر
جو تھوڑے بہت اچھے ڈرامے ہیں انہیں شائقین پسند ہی نہیں کرتے، اداکارہ — فائل فوٹو: ٹوئٹر

سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ آج کل ننانوے فیصد اسکرپٹ 'ردی' لکھے جا رہے ہیں، جن میں روایتی اور دقیانوسی کہانیوں کو پیش کیا جا رہا ہے۔

حالیہ وقت میں نشر ہونے والے ڈرامے ’پری زاد‘ میں پولیس افسر کا کردار نبھانے والی نادیہ افگن نے یہ بھی کہا کہ اب انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ کم مگر اچھا کام کریں گی۔

’اردو نیوز‘ کو دیے گئے انٹرویو میں نادیہ افغان نے کہا کہ انہیں آج تک ایسے ہی کردار دیے جاتے ہیں، جنہیں وہ اچھے انداز میں نبھاتی ہیں۔

ان کے مطابق اگر انہوں نے کسی منفی کردار کو اچھے انداز میں کیا ہوتا ہے تو پھر مسلسل انہیں منفی جب کہ اگر انہوں نے کوئی کامیڈی کردار بہتر طریقے سے نبھایا ہوتا ہے تو انہیں مزاحیہ کردار ملنے لگتے ہیں۔

نادیہ افگن ڈراموں میں والدہ کا کردار بھی ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں—اسکرین شاٹ
نادیہ افگن ڈراموں میں والدہ کا کردار بھی ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں—اسکرین شاٹ

انہوں نے ’پری زاد‘ میں اپنے پولیس افسر کے کردار پر بھی بات کی اور بتایا کہ انہوں نے کئی بار خود سے سوال کیا کہ اگر وہ حقیقی زندگی میں پولیس والی ہوتیں تو کیسے ہوتیں اور پھر انہوں نے اسی انداز میں کردار کو ادا کیا۔

نادیہ افگن نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کچھ منفرد کام کرے اور انہیں کوئی طاقتور کردار ملے اور جو اداکاری کے قابل ہو۔

انہوں نے 2018 کے مقبول ڈرامے ’سنو چندا‘ میں اپنے کردار کو طاقتور قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں اسی طرح کے کردار ملیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اب ان کے پاس زیادہ تر دقیانوسی قسم کے اسکرپٹ آتے ہیں، جن میں ساس اور بہو کے جھگڑے، بری نند اور خواتین کی تکرار کو پیش کیا جا رہا ہوتا ہے اور انہیں یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کیوں ہے؟

فیصلہ کرلیا اب مختصر مگر اچھا کام کروں گی، اداکارہ—فائل فوٹو: فیس بک
فیصلہ کرلیا اب مختصر مگر اچھا کام کروں گی، اداکارہ—فائل فوٹو: فیس بک

نادیہ افگن کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیگر دوستوں کے ہمراہ لاہور سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر ’شاشلک، تین بٹا تین، ہوبہو اور فیملی فرنٹ‘ جیسے ڈراموں میں بہترین کامیڈی رول ادا کیے۔

انہوں نے حالیہ دور کے اسکرپٹس کو 99.9 فیصد ردی اور بوگس قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو تھوڑے بہت اچھے ڈرامے بن رہے ہیں، ان کی یا تو کوئی ریٹنگ ہی نہیں آتی یا پھر انہیں شائقین دیکھنا نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈراما انڈسٹری کو اس وقت اچھی اور مثبت سوچ کی ضرورت ہے اور خصوصی طور پر عورتوں کے مضبوط کردار تخلیق کرکے معاشرے کو اچھا پیغام دیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ نادیہ افگن نے 1995 کے بعد پی ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے ابتدائی طور پر سٹ کام کامیڈی سیریلز میں کردار ادا کیے۔

نادیہ افگن اب تک 4 درجن کے قریب ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکی ہیں اور حالیہ دور میں ’سنو چندا، سمی اور پری زاد سمیت دل ناداں‘ جیسے ڈراموں میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔

اداکارہ نے ساس بہو کے جگھڑوں پر بنے ڈراموں کو دقیانوسی بھی قرار دیا—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ نے ساس بہو کے جگھڑوں پر بنے ڈراموں کو دقیانوسی بھی قرار دیا—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024