• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چین کے ہائپرسونک میزائل کے تجربے پر امریکا حیران

شائع October 18, 2021
2019 کی ایک پریڈ میں چین نے اپنے ہائپرسونک میزائل بشمول ڈی ایف -17 کے نام سے معروف ہتھیاروں کو پیش کیا تھا—فوٹو: رائٹرز
2019 کی ایک پریڈ میں چین نے اپنے ہائپرسونک میزائل بشمول ڈی ایف -17 کے نام سے معروف ہتھیاروں کو پیش کیا تھا—فوٹو: رائٹرز

بیجنگ: چین نے اگست میں ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کرکے امریکا کو حیران کردیا۔

ڈان اخبار میں فنانشنل ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ دے کر کہا گیا کہ پانچ نامعلوم ذرائع نے میزائل کے تجربے کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: روس کا آواز کی رفتار سے 20 گنا تیز میزائل کا کامیاب تجربہ

رپورٹ میں کہا گیا کہ چینی فوج نے ہائپرسونک راکٹ لانچ کیا جس نے ’لو اوربٹ‘ میں دنیا کے گرد چکر لگایا اور اپنے ہدف سے 40 کلومیٹر دور گرا۔

رپورٹ میں عوام کو انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس ٹیسٹ سے پتا چلتا ہے کہ چین نے ہائپرسونک ہتھیاروں کے حوالے سے حیرت انگیز پیش رفت کی ہے اور امریکی حکام کے سمجھنے سے کہیں زیادہ ترقی یافتہ ہے۔

امریکا اور روس ہائپرسونک میزائل بھی تیار کر رہے ہیں اور گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے کہا تھا کہ اس نے ایک نئے تیار کردہ ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا ہائپرسونک گلائیڈنگ میزائل کا کامیاب تجربہ

2019 کی ایک پریڈ میں چین نے اپنے ہائپرسونک میزائل ’ڈی ایف 17‘ سمیت جدید ہتھیاروں کو پیش کیا تھا۔

بیلسٹک میزائل آؤٹر اسپیس (بیرونی خلا) میں اڑتے ہیں۔

ہائپرسونک ہتھیاروں کا دفاع کرنا مشکل ہے کیونکہ وہ کم اونچائی پر اہداف کی طرف اڑتے ہیں لیکن آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ یا تقریباً 6 ہزار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: روس نے کروز ’میزائل معاہدے‘ سے متعلق امریکی دھمکی مسترد کردی

روس نے 2018 کے اوائل میں بین البراعظم ہائپر سپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

اس حوالے سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ’ایونگارڈ‘ نامی ہائپرسانک میزائل کے کامیاب تجربے پر کہا تھا کہ ’ہائپر سپرسونک میزائل سے دفاعی نظام غیر معمولی مضبوط ہو گیا‘۔

اس سے قبل مارچ 2017 کو روس نے کنزحال نامی ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو آواز کی رفتار سے 10 گنا تیز سفر کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024