• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عمران اشرف کی پہلی میوزک ویڈیو ’تیرا دیوانہ’ کا ٹیزر ریلیز

شائع October 18, 2021
گانا رواں ماہ 21 اکتوبر کو ریلیز ہوگا —فوٹو: انسٹاگرام
گانا رواں ماہ 21 اکتوبر کو ریلیز ہوگا —فوٹو: انسٹاگرام

’بھولے‘ اور ’موسیٰ‘ کے کردار سے مقبولیت پانے والے اداکار عمران اشرف کی پہلی میوزک ویڈیو ’تیرا دیوانہ’ کا ٹیزر ریلیز ہوگیا۔

اس میوزک ویڈیو میں عمران اشرف، ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

عمران اشرف اور سعدیہ خان جس میوزک ویڈیو میں پہلی مرتبہ ساتھ نظر آئیں گے اس کا گانا سوچ بینڈ نے گایا ہے۔

مزید پڑھیں: مداح کی منفرد انداز میں عمران اشرف سے آٹوگراف لینے کی ویڈیو وائرل

’تیرا دیوانہ‘ کے نام سے جلد ریلیز ہونے والا یہ گانا گلوکار بلال سعید اور ون ٹو ریکارڈز کی مشترکہ پروڈکشن کے تحت پروڈیوس کیا گیا ہے جس کی ہدایات عدنان قندھار نے دی ہیں۔

یہ گانا مداحوں کو دل کو چھو لینے والی محبت کی داستان دکھائے گا۔

گانے کے ٹیزر کو حال ہی میں یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا اور کیپشن میں لکھا گیا کہ ’تیرا دیوانہ ’ کے ساتھ پاگل پن کی حد تک محبت میں ڈوب جائیں۔

عمران اشرف اور سعدیہ خان کا یہ گانا رواں ماہ 21 اکتوبر کو ریلیز ہوگا۔

گزشتہ دنوں عمران اشرف نے ’تیرا دیوانہ’ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا پہلا گانا چند روز میں آئے گا، امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔

خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں بلال سعید نے گلوکار فرحان سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا پنجابی رومانوی گانا ’ نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ پروٰڈیوس کیا تھا۔

عمران اشرف مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں اور ان کی فلم ’دم مستم‘ بھی جلد ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024