• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

خلا میں پہلی فلم کی شوٹنگ، روسی اداکارہ اور ہدایت کار کی 12 روز بعد زمین پر واپسی

شائع October 18, 2021
اداکارہ کے مطابق وہ آئی ایس ایس سے واپس  آنے پر دکھی ہیں—فوٹو: رائٹرز
اداکارہ کے مطابق وہ آئی ایس ایس سے واپس آنے پر دکھی ہیں—فوٹو: رائٹرز

خلا میں بننے والی پہلی فلم کی شوٹنگ کے لیے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) روانہ ہونے والی روسی اداکارہ اور ہدایت کار 12 روزہ مشن کے بعد زمین پر واپس آگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق روسی خلائی ایجنسی روس کوسموس نے کہا کہ سویوز ایم ایس 18 خلائی کیپسول گزشتہ روز روسی آئی ایس ایس عملے، یولیا پیرے سلد، ڈائریکٹر کلم شپینکو اور خلا باز اولیگ نویتسکی سمیت قازقستان کے مغربی حصے کی بیرونی جانب واقع دور دراز علاقے میں مقامی وقت پر صبح 7 بج کر 35 منٹ (4:35 جی ایم ٹی) پر لینڈ کیا۔

عملہ زمین پہنچنے سے 3 گھنٹے قبل خلا سے واپسی کے لیے روانہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: روسی اداکارہ خلا میں بننے والی پہلی فلم کی شوٹنگ کیلئے اسپیس اسٹیشن روانہ

روسی سرکاری ٹی وی فوٹیج میں ری اینٹری کیپسول کو اپنے پیراشوٹ کے ساتھ وسیع قازق میدان میں اترتے دکھایا گیا۔

جس کے بعد زمین پر موجود اہلکاروں نے مسکراتے ہوئے عملے کی کیپسول سے نکلنے میں مدد کی۔

وہ خلا باز اولیگ نویتسکی کے ساتھ زمین پر واپس آئے—فوٹو: رائٹرز
وہ خلا باز اولیگ نویتسکی کے ساتھ زمین پر واپس آئے—فوٹو: رائٹرز

تاہم اداکارہ یولیا پیرے سلد جو 2015 کی فلم ’بیٹل فار سیواستوپول‘ میں اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں نے کہا کہ وہ آئی ایس ایس سے واپس آنے پر دکھی ہیں۔

37 سالہ اداکارہ نے لینڈنگ کے بعد روسی چینل ون کو بتایا ’میں آج اداس ہوں’۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسا لگتا تھا کہ 12 دن اتنا طویل عرصہ ہوگا لیکن جب یہ سب ختم ہو گیا تو میں اسے الوداع نہیں کہنا چاہتی تھی’۔

روسکو سموس نے بتایا کہ اداکارہ اور ہدایت کار کو پوسٹ فلائٹ ریکوری کے لیے ماسکو کے مضافات میں واقع روس کے خلائی پروگرام کے گھر رشین اسٹار سٹی بھیج دیا گیا ہے جس میں تقریباً ایک ہفتہ لگے گا۔

خیال رہے کہ فلم 'دا چیلنج' کی شوٹنگ کے لیے خلائی جہاز کی لانچنگ اور واپسی خلا کی تسخیر کی حالیہ دوڑ میں امریکا کے مقابلے میں روس کی جیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس خلا میں پہلی فلم بنانے کے لیے تیار

اداکارہ یولیا پیرے سلد اور ڈائریکٹر کلیم شپینکو، ٹام کروز سے قبل خلا میں پہنچے، جن کے اسپیس ایکس راکٹ کے ایک ہولی وڈ فلم کے لیے خلا میں جانے کے منصوبوں کا اعلان گزشتہ سال ناسا نے کیا تھا۔

فلم 'دا چیلنج' میں خلائی اسٹیشن کا عملہ بھی نظر آئے گا—فوٹو: رائٹرز
فلم 'دا چیلنج' میں خلائی اسٹیشن کا عملہ بھی نظر آئے گا—فوٹو: رائٹرز

روس کی اپنی خلائی صنعت حالیہ برسوں میں تاخیر، حادثات اور بدعنوانی کے اسکینڈلز کی زد میں رہی ہے جبکہ ایلون مسک اور جیف بیزوز جیسی کاروباری شخصیات کی حمایت یافتہ امریکی کمپنیوں نے نئے خلائی جہاز تیار کرلیے ہیں۔

اس فلم میں اداکارہ ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کررہی ہیں جنہیں ایک خلا نورد کی جان بچانے کے لیے اسپیس اسٹیشن کا سفر کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔

فلم 'دا چیلنج' میں خلائی اسٹیشن کا عملہ بھی نظر آئے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024