• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

میرا کی انگریزی کا مذاق اڑانے والوں کو زرنش خان کا کرارا جواب

شائع October 17, 2021
چند روز قبل اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ انگریزی بولنے کی کوشش کرتی نظر آئیں— فوٹوز: انسٹاگرام
چند روز قبل اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ انگریزی بولنے کی کوشش کرتی نظر آئیں— فوٹوز: انسٹاگرام

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ زرنش خان نے فلم اسٹار میرا کی انگریزی کا مذاق اڑانے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کی انگریزی پر میمز بنانے والے، بیوقوفوں کا گروپ ہیں۔

چند روز قبل اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ انگریزی بولنے کی کوشش کرتی نظر آئیں۔

میرا کی یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کی ہے جس میں دیگر شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک مرتبہ پھر میرا کی انگریزی کا مذاق بنایا۔

مزید پڑھیں: میرا کی ’مرغی‘ پکانے کی ویڈیو وائرل

تاہم اداکارہ میرا کی ویڈیو پر صارفین کے مزاحیہ تبصروں کے بعد زرنش خان نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے ایک اسٹوری شیئر کی اور ان کا مذاق اڑانے والوں کو جواب دیا۔

زرنش خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ʼبس کردو فارغ عوامʼ۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ʼمجھے پورا یقین ہے کہ وہ تمام لوگ جو اس طرح کی میمز یا ویڈیو کٹس بناتے ہیں وہ خود بیوقوفوں کا ایک گروپ ہیں جو شاید اردو بھی روانی سے نہیں بول سکتے پھر انگریزی کو تو چھوڑ ہی دیں’۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے کہا کہ آپ کو کوئی حق نہیں کہ آپ کسی کی شخصیت کا مذاق اڑائیں، اگر میرا اچھی انگریزی نہیں بول سکتیں تو کیا یہ جرم ہے؟

زرنش خان نے صارفین کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ʼآپ اس زبان کو کتنی اچھی طرح جانتے ہیں؟ کیا آپ کھلے چیلنج کے لیے تیار ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: میرا نے اڑایا مداحوں کی انگریزی کا مذاق

انہوں نے مزید کہا کہ میں شرط لگاتی ہوں کہ آپ میں سے کوئی انگریزی بولنے میں ماہر نہیں لہٰذا برائے کرم! دوسروں کا مذاق اڑانا بند کردیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ میرا کی ماضی میں منفرد انداز میں انگریزی بولنے کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہی ہیں اور انہیں درست انداز میں انگریزی نہ بول پانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

رواں برس انہوں نے گھر میں دیسی مرغی پکانے کی ویڈیو شیئر کرنے کے دوران منفرد انداز میں انگریزی بولی تو ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Vision artist Oct 17, 2021 11:02am
she should be adimitted in a language school.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024