• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مسجدالحرام اور مسجد نبوی مکمل طور پر کھولنے کا اعلان

شائع October 15, 2021
خادمین حرمین شریفین نے فیصلے کی منظوری دے دی—فائل/فوٹو: حرمین ٹوئٹر
خادمین حرمین شریفین نے فیصلے کی منظوری دے دی—فائل/فوٹو: حرمین ٹوئٹر

سعودی عرب نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے بعدمسجد الحرام اور مسجد نبوی کو 17 اکتوبر سے معمول کے مطابق بغیر کسی پابندی کے کھولنے کا اعلان کردیا۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والے افراد کو 17 اکتوبر سے مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں داخلے کی اجازت ہوگی اور مکمل گنجائش کے مطابق اجازت دی جائے گی اور اس کے ساتھ ملک بھر میں دیگر پابندیوں پربھی نرمی کی جائے گی۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خادمین حرمین شریفین نے ان فیصلوں کی منظوری دی اور وزارت داخلہ اس کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: مسجد نبوی کو عوام کے لیے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تمام وہ عبادت گزار اور زائرین جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں انہیں مکہ اور مدینہ میں مقدس مقامات میں آنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ ماسک پہننا اور عمرہ ٹیکنگ ایپ کا استعمال کرنا ہوگا۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں اتوار سے کووڈ-19 کی پابندیوں میں مزید نرمی کی جائے گی اور ویکسین لگوانے والے افراد کو چند مقامات پر ماسک پہننے سے بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔

سعودی عرب میں تقریباً19 ماہ بعد مقدس مقامات کو عوام کے لیے مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مارچ 2020 میں سعودی عرب نے ابتدائی طور پر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی نمازِ عشا کے ایک گھنٹے بعد سے نمازِ فجر سے ایک گھنٹہ قبل تک روزانہ بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں 21 مارچ کو سعودی عرب کے حکام نے کورونا وائرس کے باعث جمعہ اور پانچوں وقت کی نماز میں مسجدوں میں تعداد کم کرنے کے اقدامات کرتے ہوئے مسجد نبوی سمیت دیگر مساجد کے دروازے عام نمازیوں کے لیے بند کردیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: مسجد الحرام، مسجد نبوی عشا سے فجر تک بند رکھنے کا اعلان

بتایا گیا تھا کہ '40 سال میں پہلی مرتبہ عمرے کو روک دیا گیا، سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں تمام مساجد نماز کے لیے مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں'۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین کی انتظامیہ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ 'حکام کی جانب سے تازہ احکامات سامنے آنے کے بعد مسجد نبویؐ کے دروازے نمازیوں کے لیے بند کردیے گئے ہیں، تاہم ان کی اجازت پر کم تعداد میں نمازیوں کو کمپاؤنڈ تک جانے دیا گیا'۔

سعودی حکومت نے 2020 میں مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کا اعتکاف معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

حکومت نے 30 مئی 2020 کو مسجد نبوی کو عوام کے لیے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا تھا لیکن تعداد محدود رکھی گئی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

سلطان اختر Oct 16, 2021 06:14am
کیا یہ بیرونی ملکوں سے آنے والے عمرہ زائریں کے لیئے بھی ہے؟ شکریہ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024