• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسکرین سے دور ہوئی تو لوگوں نے سمجھا میں نے شادی کرلی، حریم فاروق

شائع October 14, 2021
میں نے شادی یا منگنی نہیں کی، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
میں نے شادی یا منگنی نہیں کی، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ وہ جیسے ہی کچھ عرصے کے لیے اسکرین سے دور ہوئیں تو ان کی شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں اور لوگ ان سے فون کرکے شادی سے متعلق پوچھنے لگے ہیں۔

حریم فاروق کو آخری مرتبہ ٹی وی یا فلموں میں 2019 میں دیکھا گیا تھا اور انہیں گزشتہ دو سال سے کسی بھی کردار میں نہیں دیکھا گیا، البتہ وہ ٹی وی شوز اور شوبز تقریبات میں دکھائی دیتی رہیں۔

حال ہی میں حریم فاروق نے اداکار و موسیقار گوہر ممتاز کے ہمراہ ’ٹائم آؤٹ ود احسن‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اسکرین سے دور رہنے کی وضاحت بھی کی اور ساتھ ہی بتایا کہ ان کی شادی کی افواہیں تک پھیلائی گئیں۔

حریم فاروق نے بتایا کہ وہ جلد ہی گوہر ممتاز کی پروڈیوس کردہ فلم میں دکھائی دیں گی، جس میں وہ ایک خصوصی گانے پر بھی پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔

علی رحمٰن خان صرف اچھے دوست ہیں، اداکارہ—فوٹو: فیس بک
علی رحمٰن خان صرف اچھے دوست ہیں، اداکارہ—فوٹو: فیس بک

اداکارہ نے واضح کیا کہ مذکورہ گانا ’آئٹم سانگ‘ نہیں ہے لیکن وہ فلم میں خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ جلد ہی کرکٹ پر بنائے گئے ڈرامے میں ایکشن میں دکھائی دیں گی، جس کی وہ خود شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

حریم فاروق نے بتایا کہ انہوں نے شوبز میں آنے کے فوری بعد ہی پروڈکشن میں آنے کا فیصلہ کرلیا تھا، تاکہ وہ صرف اداکاری پر اکتفا نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم فاروق کا 1980 کا ڈریسنگ اسٹائل توجہ کا مرکز

ایک سوال کے جواب میں حریم فاروق نے بتایاکہ گزشتہ کچھ عرصے سے وہ اس لیے اسکرین سے غائب رہیں، کیوں کہ ان کی والدہ علیل تھیں اور انہوں نے ان کی دیکھ بھال کی۔

اداکارہ نے تصدیق کی کہ اب ان کی والدہ روبہ صحت ہیں اور انہوں نے اسکرین پر واپسی کرلی ہے۔

میزبان کی جانب سے ’منگنی‘ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حریم فاروق نے واضح کیا کہ ان کی منگنی نہیں ہوئی، یہ سب افواہیں ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اسکرین سے دوری کے بعد لوگوں نے سمجھا کہ شاید حریم فاروق نے شادی کرلی ہے اور بہت سارے لوگوں نے انہیں فون کرکے ان سے شادی سے متعلق پوچھا۔

حریم فاروق نے بتایا کہ ان کی منگنی اور شادی کا کوئی پروگرام نہیں ہے لیکن اسکرین سے دوری پر نہ جانے کیوں لوگوں نے سمجھا کہ انہوں نے شادی کرلی۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ علی رحمٰن صرف ان کے اچھے دوست ہیں۔

حریم فاروق کے مطابق انہوں نے اور علی رحمٰن نے یکے بعد دیگر ڈراموں اور فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے تو لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ ہر وقت ساتھ رہتے ہیں، تاہم ایسا نہیں ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اسکرین کے علاوہ وہ اور علی رحمٰن ہر وقت لڑتے رہتے ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے انہیں اپنا اچھا دوست بھی قرار دیا۔

حریم فاروق آئٹم سانگ نہیں خصوصی گانے پر پرفارمنس کریں گی، گوہر ممتاز

حریم فاروق فلم میں آئٹم سانگ نہیں بلکہ خصوصی گانے پر پرفارمنس کریں گی، گوہر ممتاز—فوٹو: انسٹاگرام
حریم فاروق فلم میں آئٹم سانگ نہیں بلکہ خصوصی گانے پر پرفارمنس کریں گی، گوہر ممتاز—فوٹو: انسٹاگرام

اسی شو میں شریک ہونے والے موسیقار، اداکار و پروڈیوسر گوہر ممتاز نے واضح کیا کہ ان کی آنے والی فلم میں حریم فاروق نہ صرف خصوصی گانے پر پرفارمنس کریں گی بلکہ ان کا مذکورہ فلم میں مختصر کردار بھی ہوگا۔

خصوصی گانے کو ’آئٹم سانگ‘ کہنے پر گوہر ممتاز نے واضح کیا کہ وہ ’آئٹم نمبر‘ نہیں ہے اور یہ کہ وہ اس طرح کے گانے تیار ہی نہیں کر سکتے۔

انہوں نے حریم فاروق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ سے خواہش رہی تھی کہ وہ اداکارہ کے ساتھ کام کریں۔ گوہر ممتاز کی بات پر حریم فاروق نے بھی کہا کہ پاکستانی فلموں کی ثقافت میں آئٹم سانگ شامل نہیں، اس لیے وہ جس گانے پر فلم میں پرفارمنس کریں گی وہ آئٹم نمبر نہیں بلکہ خصوصی گانا ہے۔

دونوں نے بتایا کہ ان کی مذکورہ فلم کی 80 فیصد شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور اس میں متعدد گانے شامل ہیں، تاہم دونوں نے فلم کی کہانی اور نام نہیں بتایا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024