• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خیبر پختونخوا: ایک ماہ میں 10 سال سے کم عمر کے 120 بچے کورونا کاشکار

شائع October 14, 2021
صوبے میں اب تک ایک لاکھ 76 ہزار 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
صوبے میں اب تک ایک لاکھ 76 ہزار 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

خیبر پختونخوا میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آئی ہے جبکہ گزشتہ ایک ماہ میں 10 سال سے کم عمر کے 120 بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور اسی عمر کے 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے خیبرپختونخوا میں قائم دفتر کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس فروری میں کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے اس نے 11 سے 20 سال کی عمر کے 435 افراد کو متاثر کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں بیماری کی سب سے زیادہ تشخیص 61 سے 70 برس کی عمر کے افراد میں ہوئی، اس عمر کے ایک ہزار 690 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوئے اور اس کے بعد دوسری بڑی تعداد 51 سے 60 سال کے عمر کے افراد کی ہے، اس عمر کے ایک ہزار 562 افراد عالمی وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: مردان، پشاور میں کورونا وائرس کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے 71 سے 80 سال کی عمر کے 871 افراد کا انتقال ہوا جبکہ 41 سے 50 سال کی عمر کے 772 افراد عالمی وبا سے جان کی بازی ہار گئے۔

انہوں نے کہا کہ 31 سال سے 40 سال کی عمر کے 258 افراد جبکہ 21 سے 30 سال کی عمر کے 94 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کورونا وائرس سے 81 سے 90 سال کی عمر کے 297 افراد کا انتقال ہوا جبکہ عالمی وبا سے انتقال کرنے والے دیگر 65 افراد کی عمر 91 سے 110 سال کے درمیان تھی۔

کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اب تک 5 ہزار 650 اموات ہوچکی ہیں، جس میں 3 ہزار 342 یعنی 59 فیصد مرد شامل ہیں جبکہ عالمی وبا سے (39 فیصد) یعنی 2 ہزار 380 خواتین انتقال کرگئیں۔

صوبے میں اب تک ایک لاکھ 76 ہزار 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 65 فیصد یعنی ایک لاکھ 11 ہزار 590 مرد جبکہ 37 فیصد یعنی 64 ہزار 456 خواتین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں میں مردوں کی تعداد خواتین سے زیادہ

رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 670 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 2 ہزار 155 (59 فیصد) مرد اور ایک ہزار 515 یعنی 41 فیصد خواتین شامل ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا وائرس سےمتاثر ہونے والے 3.1 فیصد افراد انتقال کر چکے ہیں جبکہ 94 فیصد صحت یاب ہوئے ہیں۔

عالمی وبا نے صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے 43 ہزار 87 افراد کو متاثر کیا، جن میں ہسپتالوں میں مریضوں سے وائرس منتقل ہوا ان میں 2 ہزار 58 (46 فیصد) اور ایک ہزار 715 (39 فیصد) پیرامیڈیکس عملہ اور دیگر 614 (14 فیصد) دیگر ہیلتھ ورکرز اور نرسز شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے میں 3 ہزار 131 (72 فیصد) مرد اور ایک ہزار 256 فیصد خواتین شامل ہیں۔

صوبے میں وائرس کے باعث طبی سہولیات فراہم کرنے والے 44 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکس شامل تھے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں مجموعی طور پر 2 ہزار 700 اموات ہوئیں، یعنی یہ صوبے میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد کا 47.7 فیصد ہے۔

مردان میں مجموعی طور پر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں میں سے 544 افرادجان کی بازی ہار گئے یہاں کورونا سے اموات کی شرح 9.6 فیصد ہے، سوات میں 514 ہلاکتیں ہوئیں، جہاں ہلاکتوں کی شرح 9 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: کورونا کیسز میں کمی کے بعد 89 علاقوں سے لاک ڈاؤن ہٹادیا گیا

ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے 6.4فیصد(366) اموات ہوئیں جبکہ کوہاٹ میں 214 افراد ہلاک ہوئے یہاں اموات کی مجموعی شرح 3.7 فیصد ہے۔

خیبر پختونخواہ کے شہر صوابی میں 201 اموات ہوئیں، جو صوبے میں رپورٹ ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد کا 3.5 فیصد ہے۔

دریں اثنا کورونا وائرس کے باعث حساس اضلاع میں رپورٹ کیسز میں 4 فیصد کمی آئی ہے، پشاور کورونا وائرس سے شدیدمتاثر ہوا، یہاں4.7 فیصدمثبت کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ صوبے میں سب سے زیادہ ہے۔

صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 520 افراد داخل ہیں، جن میں 40 وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ 3 ہزار 140 صوبے میں قرنطینہ میں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024