• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

سیمنٹ کے شعبے میں تیزی: اسٹاک مارکیٹ میں 1112 پوائنٹس کا اضافہ

شائع October 14, 2021
انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹیز رضا جعفری مارکیٹ میں بہتری کی وجہ سیمنٹ کے شعبے کو قرار دیا — فائل فوٹو / اے ایف پی
انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹیز رضا جعفری مارکیٹ میں بہتری کی وجہ سیمنٹ کے شعبے کو قرار دیا — فائل فوٹو / اے ایف پی

پاکستان اسٹاک ایکسینچ میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 1112 پوائنٹس (2.57 فیصد) اضافے سے 44 ہزار 333 کی سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی اور سیاسی میدان میں غیر یقینی کی صورتحال کے باعث سرمایہ کار ہچکچاہٹ محسوس کر رہے تھے اور گزشتہ روز مارکیٹ میں 661 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔

جمعرات کو مارکیٹ میں تیزی کے حوالے سے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے الفا بیٹا کور کے چیف ایگزیکٹو خرم شہزاد نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں 43 ہزار پوائنٹس پر آج سپورٹ نظر آئی ہے اور کئی ہفتوں کی گراوٹ کے بعد مارکیٹ میں تیزی سے ریکوری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 661.3 پوائنٹس کی کمی پر بند

انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کے شعبے میں بڑی سطح پر خریداری نے مارکیٹ کو گرین کردیا ہے، امید ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی والے معاملے کا بھی نوٹی فکیشن جاری ہوجائے گا جس سے محاذ آرائی کی فضا کا خاتمہ ہوگا اور مارکیٹ دوبارہ اوپر کی طرف جائے گی۔

انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹیز رضا جعفری مارکیٹ میں بہتری کی وجہ سیمنٹ کے شعبے کو قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیمنٹ سیکٹر نے آج پورے بازار کی سمت کو تبدیل کیا ہے اور سیمنٹ کے شعبے میں شیئرز کی قیمتیں کافی نیچے ہیں جس کی وجہ سے اس میں خریداری نظر آرہی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی سینیٹ میں مجوزہ بل پر تشویش، اسٹاک مارکیٹ میں 908 پوائنٹس کی کمی

ٹیکس ہیونز ختم کرنے کے لیے عالمی ٹیکس معاہدے کی خبر پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی تھی اور سرمایہ کار پیچھے ہٹ گئے تھے۔

منگل کے روز بھی مارکیٹ اسی صورتحال سے دوچار رہی اور اس روز اس کی وجہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے سربراہ کا نوٹی فکیشن جاری ہونے میں تاخیر بنی۔

سرمایہ کار عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایس) سے جاری مذاکرات پر بھی تشویش کا شکار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024