• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ناروے: تیر کمان سے حملے میں 5 افراد ہلاک

شائع October 14, 2021
ان کا کہنا تھا کہ پولیس واقعے کی دہشت گردی سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے — فوٹو: رائٹرز
ان کا کہنا تھا کہ پولیس واقعے کی دہشت گردی سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے — فوٹو: رائٹرز

ناروے کے قصبے کونسبرگ میں ایک شخص نے تیر کمان استعمال کرتے ہوئے 5 افراد کو قتل کردیا جبکہ حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق کانگسبرگ میں حملے میں 50 سال سے 70 سال کی درمیانی عمر کی 4 خواتین اور ایک مرد کو ہلاک کیا گیا اور ایک پولیس افسر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے شدت پسندی کا شکار ہونے کے امکانات ہیں، جنہوں نے مذہب تبدیل کی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس چیف اوئیونڈ آس نے صحافیوں کو بتایا کہ ’حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ہمیں اب تک حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق تمام عمل اس شخص نے تنہا ہی انجام دیا’۔

یہ بھی پڑھیں: ناروے پولیس نے مسجد پر حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دے دیا

ان کا کہنا تھا کہ پولیس واقعے کی دہشت گردی سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ واقعہ دارالحکومت اوسلو سے 68 کلو میٹر دور 28 ہزار شہریوں پر مشتمل جنوب مشرقی ناروے کے ’بڑے علاقے’ کونسبرگ میں کیے گئے۔

حملوں کے حوالے سے پولیس ڈائریکٹوریٹ کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوری بعد ملک بھر میں افسران کو اسلحہ ساتھ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نارویجن پولیس عموماً غیر مسلح رہتی ہے لیکن افسران کو ضرورت پڑنے پر بندوقیں اور رائفلوں تک رسائی حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: ناروے: مسجد میں فائرنگ کرنے والے شخص کو 21 سال قید

پولیس ڈائریکٹوریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘یہ اضافی احتیاط ہے، پولیس کو اب تک قومی سطح پر خطرے میں تبدیلی کا کوئی اشارہ نہیں ملا’۔

ناورے کی وزارت قانون و عوامی سلامتی کا کہنا تھا کہ ان کے وزیر کو حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں اور وہ حالات کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024