• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am

رئیل می کا کم قیمت فلیگ شپ فون جی ٹی نیو 2

شائع October 13, 2021
جی ٹی نیو 2 — فوٹو بشکریہ رئیل می
جی ٹی نیو 2 — فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے اپنا نیا فلیگ شپ جی ٹی نیو 2 چین سے باہر فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

اس فون کو ستمبر 2021 میں چین میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب دیگر ممالک میں پیش کرنے کا سلسلہ بھارت سے شروع ہوا ہے۔

اوریجنل جی ٹی نیو میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا گیا تھا مگر جی ٹی نیو 2 میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر موجود ہے جو کہ کوالکوم کے 865 پلس کا زیادہ بہتر ورژن ہے۔

کمپنی کے مطابق جی ٹی نیو 2 میں نیا ویپر کولنگ سسٹم دیا گیا ہے کہ جو 30 فیصد زیادہ بڑا اور 20 فیصد زیادہ بہتر ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون میں 5 جی سپورٹ بھی موجود ہے جبکہ 6.62 انچ کا ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس فون کی بیٹری جی ٹی نیو کے مقابلے میں زیادہ بڑی ہے جو 5000 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 65 واٹ سپر ڈارٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

رئیل می کا دعویٰ ہے کہ صفر سے 100 فیصد بیٹری 36 منٹ میں چارج ہو سکتی ہے مگر اس میں وائرلیس چارجنگ کا آپشن موجود نہیں۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

رئیل می جی ٹی نیو 2 میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

جی ٹی نیو 2 کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

اس فون کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی والا ماڈل 425 ڈالرز (72 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 475 ڈالرز (81 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024