• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

بختاور بھٹو بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد دینے والے افراد کی مشکور

شائع October 13, 2021
بختاور بھٹو کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
بختاور بھٹو کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد پیش کرنے اور دعائیں کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بختاور بھٹو کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے بیٹے کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جنم دیا تھا۔

بیٹے کی پیدائش کے ایک دن بعد انہوں نے 11 اکتوبر کو ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ والدہ بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بچے کی پیدائش

بیٹے کی پیدائش کے تین دن بعد 13 اکتوبر کو انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے بیٹے اور ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی تھیں۔

بختاور بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش آئندہ ماہ 8 نومبر کو ہونی تھی مگر ننھے مہمان نے اپنی مرضی چلائی اور وہ دنیا میں 10 اکتوبر کو آئے۔

آصف علی زرداری کی صاحبزادی نے لکھا کہ بچے کی ایک ماہ قبل پیدائش پر وہ سب خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے یہ بھی بتایا کہ پیدائش کے بعد ان کا بیٹا نوزائیدہ بچوں کے نگہداشت کے وارڈ میں ہے، جہاں ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے بیٹے کی مکمل صحت یابی کے لیے لوگوں سے دعا کی اپیل بھی کی اور تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

مذکورہ ٹوئٹ سے قبل بختاور بھٹو زرداری نے انسٹاگرام اسٹوری پر دبئی کے نجی ہسپتال کے این آئی سی یو کے دروازے کی تصویر بھی شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ نومولود نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔

بختار بھٹو زرداری کی ٹوئٹ پر ان کے شوہر محمود چوہدری نے بھی کمنٹ کیا جب کہ دیگر افراد نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بیٹے کی پیدائش کے ایک دن بعد بختاور نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ ان کا بچہ این آئی سی یو میں ہے—اسکرین شاٹ
بیٹے کی پیدائش کے ایک دن بعد بختاور نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ ان کا بچہ این آئی سی یو میں ہے—اسکرین شاٹ

اس سے قبل جب انہوں نے 11 اکتوبر کو اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا تب ان کے بڑے بھائی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا تھا کہ ’وہ ماموں بن گئے‘۔

بختاور بھٹو کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو نے بھی ان کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’وہ خالہ بن گئیں‘۔

بختاور بھٹو زرداری نے نومبر 2020 میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کرنے کے بعد 31 جنوری 2021 کو شادی کی تھی۔

ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں بلاول ہاؤس پر ایک ہفتے تک جاری رہی تھیں، جس میں اہم سیاست دانوں نے شرکت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024