• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیصل آباد: بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

شائع October 13, 2021
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو فیصل آباد سےگرفتار کیا گیا—فائل/فوٹو: کریٹیو کامنز
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو فیصل آباد سےگرفتار کیا گیا—فائل/فوٹو: کریٹیو کامنز

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث شہری کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رضوان نے کہا کہ فیصل آباد کی سرفراز کالونی سے کم عمر بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب: انٹر پول کی اطلاع پر چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں 2 افراد گرفتار

انہوں نے کہا کہ ملزم شاہد اقبال کو انٹرپول کی نشان دہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ملزم شاہد اقبال پاکستانی بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز بنانے اور ان کو پھیلانے میں ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے موبائل فون سے ملنے والی بچوں کی ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے دو متاثرہ بچوں کی شناخت ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے نے رواں برس فروری میں بھی اٹلی سے انٹرپول کی اطلاع پر بین الاقوامی چائلڈ پورنوگرافی سے رابطے کے شبہے میں دو افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

ایف آئی اے کے اعلیٰ عہدیدار محمد اقبال نے بتایا تھا کہ یہ پہلا موقع تھا جب انٹرپول نے پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق کسی مجرمانہ آپریشن کی موجودگی کے بارے میں پاکستان کو معلومات فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: چائلڈ پورنوگرافی کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

ان کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر سے حاصل کردہ مواد سے ظاہر ہوا ہے مبینہ طور پر ان افراد میں سے ایک کا تعلق 'کسی بین الاقوامی گروہ سے تھا اور ڈارک ویب پر چائلڈ پورنوگرافی کی ویڈیو پوسٹ کرتا تھا'۔

واضح رہے کہ ڈارک ویب سائٹس سرچ انجنز میں بظاہر نظر نہیں آتیں اور اس کے لیے مخصوص سافٹ ویئر کی ضرورت ہوتی ہے۔

گزشتہ برس اگست میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تحفظ اطفال کو بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں پورنوگرافی کے کیسز سب سے زیادہ رواں سال کے دوران رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Waseem Oct 14, 2021 09:26am
Finance your favorite car

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024