• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

فیس بک کے نئے نوٹیفکیشن نے آپ کو پریشان تو نہیں کیا؟

شائع October 13, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ کو فیس بک پر ایک نیا نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے جس میں 15 اکتوبر 2021 تک ایک مخصوص سیٹنگ کو ان ایبل کرنے کا کہا گیا ہے اور ایسا نہ کرنے پر اکاؤنٹ کو لاک کرنے کا انتباہ کیا گیا ہے؟

درحقیقت یہ نوٹیفکیشن فیس بک کے لگ بھگ تمام ایسے صارفین کو بھیجا گیا ہے جن کے فرینڈز اور فالوورز کی تعداد کافی زیادہ ہے اور انہیں فیس بک پروٹیکٹ کو ان ایبل کرنے کا کہا گیا ہے۔

کمپنی کے نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے ' فیس بک پروٹیکٹ کو 15 اکتوبر 2021 تک ٹرن آن کرلیں، اگر ایسا نہیں کرتے تو اکاؤنٹ کو اس وقت تک کے لیے لاک کردیا جائے گا جب تک سیٹنگ ان ایبل نہیں کرتے'۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اکثر افراد کو اس نوٹیفکیشن کی سمجھ نہیں آئی اور ہاں اس کا تعلق ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن کے ٹرن آن یا آف ہونے سے نہیں بلکہ اس کے لیے الگ سے سیٹنگ میں جاکر اسے ان ایبل کرنے کی ضرورت ہے۔

کمپنی کے مطابق اکاؤنٹ کے لیے فیس بک پروٹیکٹ کو ان ایبل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ تک فیس بک کے اوسط صارف کے مقابلے میں زیادہ لوگوں کی رسائی کا امکان ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ہیکرز اکثر ایسے اکاؤنٹس کو ہدف بناتے ہیں جن کے بہت زیادہ فالوورز ہوں، اہم پیجز چلارہے ہوں یا کمیونٹی میں کسی قسم کی اہمیت حاصل ہو۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹس کے دفاع کے لیے ہی ایڈوانسڈ سیکیورٹ پروگرام کو ان ایبل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کو ان ایبل کرنے کے لیے فیس بک اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں سیکیورٹی اینڈ پرائیویسی پر کلک کریں۔

وہاں سب سے اوپر ہی فیس بک پروٹیکٹ کا آپشن نظر آجائے گا جس پر گیٹ اسٹارٹڈ کے بٹن پر کلک کریں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر آپ نے 2 ایف اے کو پہلے ہی اپنایا ہوا ہے تو وہاں ایڈوانسڈ سیکیورٹی پروٹیکشن کے آپشن پر چیک مارک ہوگا اور دوسرے آپشن سے فیس بک پروٹیکٹ کو مکمل ان ایبل کرنا ہوگا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جس میں آپ کے سامنے نیچے موجود تصویر کا آپشن نظر آئے گا،

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر کمپنی کے لگا کہ کوئی مسئلہ نہیں تو پھر دونوں آپشنز پر گرین چیک ہوگا اور بس فنش پر کلک کرکے فیس بک پروٹیکٹ کو ان ایبل کردیا جائے گا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فنش پر کلک کرنے کے بعد کمپنی کی جانب سے سیٹنگ ان ایبل کرنے پر شکریہ ادا کیا جائے گا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اگر آپ نے 15 اکتوبر تک اس سیٹنگ کو ان ایبل نہیں کیا تو اکاؤنٹ کو لاک کردیا جائے گا جس سے پہلے اس کو ان ایبل کرلیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024