• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایف بی آر نے 22 لاکھ گوشواروں کے ساتھ 42 ارب روپے ٹیکس جمع کیا

شائع October 13, 2021
ایف بی آر کی جانب سےٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی تھی—فائل/فوٹو: اے پی پی
ایف بی آر کی جانب سےٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی تھی—فائل/فوٹو: اے پی پی

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 12 اکتوبر تک 22 لاکھ 13ہزار گوشواروں سے ٹیکس میں اضافے کے ساتھ 41 ارب 89 کروڑ 50 لاکھ روپے جمع کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ آن لائن سسٹم کے ذریعے 11 اکتوبر تک مجموعی طور پر 21 لاکھ 90 ہزار 815 گوشوارے جمع ہوئے، جس سے ٹیکس کی مد میں 41 ارب 39 کروڑ 70 لاکھ روپے جمع کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو اپریل میں ہدف سے 34 ارب روپے اضافی ٹیکس وصول

ایف بی آر حکام نے ڈان کو بتایا کہ ’12 اکتوبر تک مجموعی طور پر 22 لاکھ 13 ہزار ٹیکس گوشوارے جمع کیے گئے، جس کے نتیجے میں 41 ارب 89 کروڑ 50 لاکھ کا اضافی ٹیکس جمع ہوا۔

اس سے قبل بورڈ نے زور دیا تھا کہ تمام پرانے و نئے ٹیکس دہندگان 15 اکتوبر تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرادیں۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی بعد ازاں ٹیکس ادائیگی کی تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی تھی تاکہ وہ لوگ جنہیں آخری تاریخ تک ٹیکس کی ادائیگی میں مسائل کا سامنا تھا، ان کو سہولت حاصل ہوسکے۔

مزید پڑھیں: مارچ میں ایف بی آر ٹیکس وصولی ہدف سے تجاوز کرگئی

ایف بی آر کی مہم کے نتیجے میں ان کی ویب سائیڈ پر ٹیکس دہندگان کا اضافہ ہوا تھا اور رواں سال تاریخ میں پہلی مرتبہ 30 ستمبر تک 90 روز میں 10 لاکھ 18 ہزار سے زائد گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔

تین روز میں (یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر) تک ایف بی آر نے پاکستان بھر سے 6 لاکھ گوشواریں وصول کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024