• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ٹی20 ورلڈ کپ: کیا عاطف اسلم پاکستان کا آفیشل ترانہ گائیں گے؟

شائع October 13, 2021
17 اکتوبر سے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز متحدہ عرب امارات سے ہوگا—فائل  فوٹو: انسٹاگرام
17 اکتوبر سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز متحدہ عرب امارات سے ہوگا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ چند روز میں شروع ہورہا ہے اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ معروف گلوکار عاطف اسلم ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے ترانہ گائیں گے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ٹوئٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عاطف اسلم ٹی 20 ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ گانا گائیں گے۔

سوشل میڈیا پر یہ دعوے بھی کیے جارہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کے کرکٹرز بھی اس ترانے کی میوزک ویڈیو میں شامل ہوں گے جس میں کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے ’ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ‘ کا ترانہ جاری کردیا

عاطف اسلم کی ایک تصویر بھی گردش کررہی ہے جس میں وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ساتھ موجود ہیں۔

—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

فلک شیر نامی صارف نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’عاطف اسلم پاکستان کے لیے ٹی 20 ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ گائیں گے’۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’بابر اعظم اور دیگر کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے’۔

وقار نامی صارف نے کہا کہ ’عاطف اسلم پاکستان آفیشل ٹی20 ورلڈ کپ ترانہ گائیں گے، بابر اعظم بھی اس کا حصہ ہوں گے’۔

معراج نامی صارف نے بھی ٹوئٹر پر اس حوالے سے ٹوئٹ کی اور دعویٰ کیا کہ اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

تاہم گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا آفیشل ترانہ گانے سے متعلق دعووں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ہوگا اور ایونٹ کے میچز عمان میں بھی ہوں گے اور کپ 14 نومبر تک جاری رہے گا۔

اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کپ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں میدان میں اتریں گی، جن میں 12 بڑی ٹیموں کو آئی سی سی نے سپر ٹیمز کا نام دیا ہے۔

مذکورہ ایونٹ کا انعقاد 2020 کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونا تھا مگر کورونا کی وبا کی وجہ سے اس کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی مگر وہاں بھی وبا کے باعث ایونٹ کا انعقاد نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں تین تبدیلیاں، سرفراز کی واپسی

بعد ازاں آئی سی سی نے میزبان بھارت کی مشاورت سے ایونٹ کا انعقاد یو اے ای اور عمان میں رکھا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے آفیشل ترانے ’لائیو دی گیم‘ جاری کیا تھا۔

مختصر دورانیے کے ترانے کی موسیقی بولی وڈ موسیقار، گلوکار و ہدایت کار امت تریویدی نے دی ہے اور گانے میں جدید ٹیکنالوجی کی اینیمیشنز کا استعمال کیا گیا ہے۔

گانے میں بھارت، آسٹریلیا، انڈیا اور افغانستان کے معروف کھلاڑیوں کے اینیمٹڈ کرداروں کو دکھایا گیا ہے تاہم ویڈیو میں پاکستان اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو بھی نہیں دکھایا گیا، جس کی وجہ سے گانے پر اعتراض بھی کیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024