• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سلمان فیصل کی اہلیہ نے طلاق کی افواہوں پر وضاحت دے دی

شائع October 12, 2021
نیہا ملک کے مطابق وہ خوشی کی زندگی گزار رہےہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
نیہا ملک کے مطابق وہ خوشی کی زندگی گزار رہےہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے اداکار سلمان فیصل کی اہلیہ نیہا ملک نے طلاق کی افواہوں پر تین ماہ بعد وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ شوہر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

سلمان فیصل اور نیہا ملک کی طلاق کی افواہیں رواں برس جولائی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر صبا فیصل کی جانب سے بہو کے بغیر اہل خانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرنے کے بعد پھیلی تھیں۔

صبا فیصل نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بیٹی سعدیہ فیصل، بیٹے سلمان اور ارسلان سمیت شوہر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں مگر ان تصاویر میں ان کی بہو دکھائی نہیں دی تھی، جس کے بعد ان کے بیٹے کی طلاق کی افواہیں پھیلی تھیں۔

طلاق کی افواہوں پر نیہا ملک نے تین ماہ تک خاموش رہنے کے بعد 12 اکتوبر کو انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، وہ شوہر کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار سلمان فیصل نے بیوی سے طلاق کی خبروں پر وضاحت دے دی

نیہا ملک نے انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ وہ نہ تو الگ ہوئے تھے اور نہ ہی ان کی طلاق ہوئی ہے، وہ خوشیوں بھری شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

صبا فیصل کی بہو نے عزم کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مزید زندگی بھی شادی شدہ جوڑے کے طور پر گزاریں گے۔

سلمان فیصل اور نیہا ملک نے 2 سال قبل شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
سلمان فیصل اور نیہا ملک نے 2 سال قبل شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے شوہر سے علیحدگی اور طلاق کی خبروں پر سوالات کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایا کہ ان کے سوالات اہم ہیں اور وہ واضح کرنا چاہتی ہیں کہ ان کے اور شوہر کے درمیان کسی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

نیہا ملک نے مداحوں سے شادی شدہ زندگی کے کامیاب اور خوشی بھری زندگی کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل بھی کی اور ساتھ ہی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے شوہر سلمان فیصل کو بھی مینشن کیا۔

مزید پڑھیں: بیٹے کی طلاق کی افواہوں پر صبا فیصل کا بیان سامنے آگیا

نیہا ملک سے قبل ان کے شوہر سلمان فیصل نے جولائی میں ہی فوری طور پر طلاق کی خبروں کو غلط قرار دیا تھا اور واضح کیا تھا کہ وہ خوشحال شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ ستمبر کے آخر میں نیہا ملک کی ساس اداکارہ صبا فیصل نے بتایا تھا کہ بہو کی طلاق کی افواہوں پر سوشل میڈیا پر انہیں گالیاں دی گئیں، انہیں کہا گیا کہ وہ جس طرح ڈراموں میں بری ساس بنتی ہیں، ایسے ہی حقیقی زندگی میں بھی ہیں۔

نیہا ملک نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت کی—اسکرین شاٹ
نیہا ملک نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت کی—اسکرین شاٹ

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ انہوں نے اہل خانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی، جس میں نیہا موجود نہیں تھیں، جس کے بعد ان کی طلاق کی افواہیں پھیلائی گئیں اور انہیں ایک طرح سے قصور وار قرار دے کر ان کی تضحیک کی گئی۔

اب تین ماہ بعد نیہا ملک نے واضح کیا ہے کہ وہ خوشحال شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں اور وہ تو کبھی الگ ہوئے ہی نہیں تھے۔

نیہا ملک اور سلمان فیصل نے دو سال قبل 2019 میں شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024