• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایسٹرا زینیکا کی کووڈ 19 سے بچانے اور علاج کرنے والی دوا مؤثر قرار

شائع October 11, 2021
یہ بات کمپنی کی جانب سے آخری مرحلے کے ٹرائل کے نتائج میں بتائی گئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات کمپنی کی جانب سے آخری مرحلے کے ٹرائل کے نتائج میں بتائی گئی — شٹر اسٹاک فوٹو

ایسٹرا زینیکا کی اینٹی باڈی دوا کووڈ 19 کی سنگین بیماری کے خطرے کو کم از کم 50 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

یہ بات کمپنی کی جانب سے اے زی ڈی 7442 نامی دوا کے آخری مرحلے کے ٹرائل کے نتائج جاری کرتے ہوئے بتائی گئی۔

کمپنی کی تیار کردہ یہ دوا 2 اینٹی باڈیز کے امتزاج پر مبنی ہے جو ایسے افراد کے خون کی مدد سے تیار کی گئی ہے جو ماضی میں کووڈ 19 کے شکار رہ چکے ہیں۔

کمپنی کی یہ اپنی طرز کی پہلی دوا ہے جو آخری مرحلے کے ٹرائلز میں کووڈ 19 سے تحفظ اور علاج میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے پہلے ہی اس دوا کی منظوری کے لیے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے پاس درخواست اگست میں دوا کے ابتدائی ٹرائل کے نتائج کے بعد جمع کرائی جاچکی ہے۔

اگست میں جس ٹرائل کے نتائج جاری کیے گئے تھے اس میں ایسے 5197 افراد کو شامل کیا گیا تھا جو کووڈ سے متاثر نہیں ہوئے تھے۔

نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ اس دوا سے علامات والی بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ 77 فیصد تک کم ہوجاتا ہے جبکہ کسی بھی رضاکار میں سنگین بیماری کا کیس ریکارڈ نہیں ہوا۔

اب کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے ڈیٹا کو بھی طبی انتظامیہ کے پاس جمع کرایا جائے گا۔

ایسٹرا زینیکا کی جانب سے جاری نئے نتائج میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 کی علامات ظاہر ہونے کے 7 دن کے اندر اس دوا کا استعمال بیماری کی سنگین شدت یا موت کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اس دوا کا استعمال 407 مریضوں کو کرایا گیا تھا جن میں سے 18 میں کووڈ 19 کی شدت سنگین ہوئی یا ہلاک ہوگئے۔

کمپنی نے بتایا کہ اگر یہ دوا علامات ظاہر ہونے کے 5 دن کے اندر دی جائے تو کووڈ کی سنگین شدت کا خطرہ 67 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

ٹرائل میں اس ٹائم لائن کی جانچ پڑتال 253 افراد میں کی گئی تھی جن میں سے 9 بہت زیادہ بیمار یا ہلاک ہوئے۔

اسی طرح کمپنی نے 13 ممالک میں کووڈ کی معمولی سے معتدل شدت کا سامنا کرنے والے 822 بالغ افراد پر بھی دوا کی آزمائش کی جارہی ہے۔

کمپنی کے مطابق دوا لوگوں میں محفوظ ثابت ہوئی ہے مگر کسی قسم کے مضر اثرات کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ایسٹرا زینیکا کی جانب سے ٹرائل میں شامل افراد کی مانیٹرنگ 15 ماہ تک جاری رکھی جائے گی تاکہ معلوم ہوسکے کہ لوگوں کو ملنے والا تحفظ کتنے عرصے تک برقرار رہتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024