• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کامیاب فلموں کے کردار ٹھکرانے کے بعد ’خود کشی‘ کا سوچا تھا، میڈونا

شائع October 11, 2021
میڈونا نے کچھ فلموں میں بھی کام کیا ہے مگر انہیں بطور گلوکارہ شہرت حاصل ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
میڈونا نے کچھ فلموں میں بھی کام کیا ہے مگر انہیں بطور گلوکارہ شہرت حاصل ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

معروف پاپ گلوکارہ، اداکارہ، پروڈیوسر و ہدایت کارہ 63 سالہ میڈونا نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں متعدد معروف فلموں کے بڑے کرداروں کی پیش کش ٹھکرانے کے بعد انہوں نے ’خودکشی‘ کرنے کا سوچا تھا۔

حال ہی میں میڈونا ایک ٹاک شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے آنے والے میوزک کنسرٹ کی تشہیر کے لیے شرکت کی تھی لیکن انہوں نے اپنے ماضی کے کئی انکشافات کر ڈالے۔

گلوکارہ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ماضی میں بڑے اور شہرہ آفاق کرداروں کو نہ ٹھکراتیں تو جس طرح وہ بڑی گلوکارہ بنی ہیں عین اسی طرح وہ بڑی اداکارہ بھی بن سکتی تھیں۔

میڈونا سے میزبان نے پوچھا کہ کیا ماضی میں انہیں کچھ بڑی فلموں کے اچھے کرداروں کی پیش کش ہوئی تھی، جنہیں انہوں نے ٹھکرادیا ہو؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ انہیں متعدد فلموں میں اچھے کرداروں کی پیش کش ہوئی۔

گلوکارہ اپنی بڑی بیٹیوں کے ہمراہ—فوٹو: شٹر اسٹاک
گلوکارہ اپنی بڑی بیٹیوں کے ہمراہ—فوٹو: شٹر اسٹاک

انہوں نے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کو ٹھکرانے کو اپنی غلطی قرار دیا اور کہا کہ اگر وہ یہ غلطی نہ کرتیں تو جس طرح وہ بڑی گلوکارہ ہیں، عین اسی طرح وہ مقبول اداکارہ ہوتیں۔

میڈونا نے انکشاف کیا کہ انہیں نہ صرف 1995 کی معروف ڈراما فلم ’شو گرلز‘ میں مرکزی کردار کی پیش کش ہوئی تھی بلکہ انہیں 1992 کی شہرہ آفاق فلم ’بیٹ مین، رٹرنز‘ میں بھی ’کیٹ وویمن‘ کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: میڈونا اپنی زندگی پر بننے والی فلم کی خود ہدایات دیں گی

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں 1999 کی مقبول ترین فلم ’دی میٹرکس‘ میں بھی مرکزی کردار کی پیش کش ہوئی تھی مگر بدقسمتی سے انہوں نے ترتیب وار تینوں بڑی فلموں میں کام کی پیش کش مسترد کی۔

میڈونا نے اعتراف کیا کہ مذکورہ تینوں فلموں میں کام کی پیش کش ٹھکرانا ان کی غلطی تھی اور انہوں نے تینوں فلموں میں اپنی جگہ کام کرنے والی اداکاراؤں کی شہرت دیکھنے کے بعد ’خودکشی‘ کا بھی سوچا تھا۔

میڈونا بعض فلموں کی ہدایات بھی دے چکی ہیں—فائل فوٹو: اے پی
میڈونا بعض فلموں کی ہدایات بھی دے چکی ہیں—فائل فوٹو: اے پی

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے غلط فیصلے نہ کرتیں اور تمام پیش کشوں کو نہ ٹھکراتیں تو وہ آج اتنی ہی بڑی اداکارہ ہوتیں، جتنی بڑی وہ گلوکارہ ہیں۔

خیال رہے کہ میڈونا کو بیسویں صدی کی 25 بااثر خواتین میں شمار کیا جاتا ہے، وہ دنیا کی امیر ترین گلوکاراؤں میں سے ایک بھی ہیں۔

میڈونا امریکی ریاست مشی گن میں اگست 1958 میں پیدا ہوئیں اور چند سال بعد موسیقی اور رقص کی تربیت کے لیے نیویارک منتقل ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: میڈونا کے تمام گانے دوبارہ ریلیز ہوں گے

کم از کم 7 گریمی ایوارڈز جیتنے والی میڈونا نے گلوکاری کا آغاز 1980 کے بعد کیا تھا اور اب تک وہ درجنوں گیت ریلیز کر چکی ہیں۔

میڈونا نے 1980 میں کیریئر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے امریکا کے بعد یورپ اور پھر دنیا بھر میں مشہور ہوگئیں اور انہیں ’پاپ موسیقی کی ملکہ‘ کہا جانے لگا اور انہوں نے انتہائی پرتعیش، رنگین اور پرکیف زندگی گزاری اور انہوں نے دنیا میں فیشن کے نت نئے ٹرینڈز متعارف کرائے۔

میڈونا کو زیادہ شہرت گلوکاری کی وجہ سے حاصل رہی ہے—اسکرین شاٹ
میڈونا کو زیادہ شہرت گلوکاری کی وجہ سے حاصل رہی ہے—اسکرین شاٹ

میڈونا نے پہلی شادی 1985 میں اپنے کیریئر کے آغاز اور ہولی وڈ میں انٹری کے وقت اداکارہ سین جسٹن پین سے کی لیکن 4 سال بعد 1989 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

انہوں نے دوسری شادی 2000 میں فلم پروڈیوسر و ہدایت کار اسٹارٹ رچی سے کی اور دونوں کی شادی 8 سال چلنے کے بعد 2008 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: تاخیر سے ’شو‘ شروع کرنے پر میڈونا کے خلاف مقدمہ

میڈونا نے دو شادیاں کیں تاہم ان کے تعلقات متعدد اداکاروں اور گلوکاروں سمیت صنعت کاروں سے بھی رہے اور حالیہ سالوں میں وہ خود سے 36 سال کم عمر لڑکے کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

حالیہ سالوں میں میڈونا اپنے بیک ڈانسر 26 سالہ نوجوان احلا ملک سے تعلقات کی وجہ سے خبروں میں ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی/ فیس بک
حالیہ سالوں میں میڈونا اپنے بیک ڈانسر 26 سالہ نوجوان احلا ملک سے تعلقات کی وجہ سے خبروں میں ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی/ فیس بک

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024